جمع تم ہو نہیں سکتے ، تمھیں منفی سے نفرت ہے
تمھیں تقسیم کرتا ہوں تو حاصل کچھ نہیں آتا
کوئی قاعدہ کوئی کلیہ ، نہ لاگو تم پہ ہو پایا
ضرب تم کو اگر دوں تو حسابوں میں خلل آیا
عمر یہ کٹ گئی میری تمھیں ہمدم سمجھنے میں
نہ الجبرا سے لگتے ہو ، نہ ہو ڈگری کہ سمجھ آئے
صفر تھی ابتدا تمھاری ، صفر ہی اب تلک تم ہو
صفر ضرب صفر ہو تم ، نہ جس سے کچھ فرق آئے
No comments:
Post a Comment