میرے محبوب تم کیسے ہو یہ میں کچھ کہہ نہیں سکتا
ہاں یہ سچ ہے!بنا تیرے کہیں اب رہ نہیں سکتا۔
بہت جھیلے ہیں غم میں نے طاقت اب نہیں کچھ بھی
بنا تیرے نہ رہ پاؤں اور نہ ہی غم ہوں سہہ سکتا
جو تیرا ساتھ ھو تو کود سکتا ہوں بحر و بر میں بھی میں
جو تو بچھڑے اور میں جی پاؤں یہ میں کچھ کہہ نہیں سکتا
تیرے وصال کے لمحےمجھے جب بھی یاد آتے ہیں
کون ہے جو یہ کہتا ہے ,بحر اشکوں میں بہہ نہیں سکتا
محبت ہو جدائی ہو زمانے کی یہ ریت پرانی ہے
محبت تم سے کر کے میں جدا اب رہ نہیں سکتا
(شاعر۔میر شفیق سلہریا)
No comments:
Post a Comment