affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Mujhe reh reh ke ata hay ghareebo ka khayal by A R Wafa

Wednesday, 29 January 2020

Mujhe reh reh ke ata hay ghareebo ka khayal by A R Wafa

مجھے رہ رہ کے آتا ہے غریبوں کا خیال
پر کیا کروں میری زبان کو عادت ہے چٹخاروں کی
ہاے یہ غریبی کہ آٹے کے ہیں
 لالے
میں کیا کروں مجھے چائے کے ساتھ عادت ہے نمک پاروں کی
کچھ دے بھی دوں پر کس کس کو دوں
مجھے عادت ہے زر جواہروں کی
اس ملک میں سارے ہی منگتے ہیں
میں کیا کروں؟ یہ عادت ہے ہمارے رہبروں کی
ہر بات بتانے کی نہیں ہوتی
میں کیا کروں مجھے عادت ہے اشاروں کی 
ہاے یہ غلامی اس سے غربت ہی بھلی
 ہماری روح میں پل رہی ہے غلامی گوروں کی
(وفا)

1 comment: