"ھمکلام رب"
کہا
ہم نے بہت تنہا کر دیا ھے تیرے بندوں نے
کہا
رب نے بہترین ھے خدا کا ساتھ بندہ خدا سے
کہا
ہم نے محصور ھیں پریشانیوں میں کب سے
کہا
رب نے غافل نہیں ھیں ہم اپنے بندوں سے
کہا
ہم نے بے حد غم زدہ ھیں اندر
کہا
رب نے بانٹ لو اپنے غموں کو ہم سے
کہا
ہم نے بے پناہ چاہ ھے تیرے ساتھ کی
کہا
رب نے تھام لو دامن صبر کو مضبوطی سے
کہا
ہم نے تہی داماں ھیں یاروں سے
کہا
رب نے افضل ھے خالق کی یاری مخلوق سے
کہا
ہم نے اکتا چکے ھیں روز روز کے طعنوں سے
کہا
رب نے عنقریب بدلہ لینگے ہر آہ کا مقروضوں سے
کہا
ہم نے متلاشی ھیں مضبوط سائباں کے
کہا
رب نے خدا مضبوط ھیں اوروں سے
کہا
ہم نے پشیماں ھیں اپنی خطاوں پر
کہا
رب نے توبہ کرکے قریب ھو جا ہم سے
( از : سویرا ناز محمد ایاز )
No comments:
Post a Comment