یہی ہے
دیوانوں کا نعرہ
نبی ہمارا نبی
ہمارا
ہر زمانہ یہی
پکارا
نبی ہمارا نبی
ہمارا
وہ
جس کے ہونے سے راحتیں ہیں
الفتیں ہیں
چاہتیں ہیں
وہ
جس کے دم سے ہے لطف سارا
نبی ہمارا نبی
ہمارا
وہ
جو غریبوں کو حوصلہ دے
اور یتیموں
کو آسرا دے
وہ
جس کا عاصی کو ہے سہارا
نبی ہمارا نبی
ہمارا
وہ
جس کا صحراؤں میں مکاں ہے
وہی تو
واقفِ لامکاں ہے
وہ جس نے رب کا کیا نظارہ
نبی ہمارا نبی
ہمارا
ہیں
جس کی خوشبو سے پھول کلیاں
باغِ
رضواں کے
کوچے گلیاں
وہ جس کا حاصل
ہے ہر نظارہ
نبی ہمارا نبی
ہمارا
وہ جن کے کوچے کی فضائیں
ٹوٹے اُجڑے
دل لُبھائیں
وہ ہر
کسی کا ہے دُلارا
نبی ہمارا نبی
ہمارا
مہران
، کرتے
ہیں بات اُن کی
مل کے پڑھتے
ہیں نعت اُن کی
وہ
جن کی مدحت ہے قرآں سارا
نبی ہمارا نبی
ہمارا
( ملک مہران علی M.M.Ali )
**********
Subhan Allah❤
ReplyDelete