affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Poetry by Zmil Writes

Wednesday, 16 February 2022

Poetry by Zmil Writes

دیکھ آئی ہوں میں ویرانی کی انتہا

وہ جن راستوں پہ کبھی ہم مل کر چلا کرتے تھے

zmil writes

*********

دیکھ رہی ہوں اور سہہ بھی رہی ہوں

یہ جو رفتہ رفتہ   بدل رہے ہو آپ

zamil varits

***************

تم میری زندگی کا وہ ' لاحاصل'   ہو۔

جس کا انتظار مجھے آخری سانس تک کرنا ہے

Zmil writes

**************

سنو ! تم ستارے ہو

سنو! تم ستارے ہو

 

فلک پہ چمکتے ہوئے ،مجھ سے بہت دور ایک چمکتے ہوئے ستارے ہو

 

میں چاہتی ہوں

تمہیں اپنے ہاتھ میں تھام کر دیکھوں

یہ بھی پتا ہے مجھے کہ

ناممکن چاہتی ہوں

 

سنو! بہت دور ہو تم مجھ سے، پھر کیوں

میرے ساتھ ساتھ چلتے ہو

شاید

جو میں کرتی ہوں تم سے ،ویسا ہی کچھ میرے بارے میں احساس تم بھی رکھتے ہو

 

جب کبھی تم سے بہت دور کسی بس کی کھڑکی میں میں تمہیں پانے کےلیے جو روتی ہوں

لگتا ہے تم مجھے روبرو دیکھتے ہو

سنو!

میرے آنسو کیوں نہیں پونچھتے ہو

اپنا احساس کیوں نہیں دلاتے ہو

 

میں تمہیں پانا چاہتی ہوں

لیکن••••

تم تو ایک ستارے ہو

ایک ستارے ہو

سنو!

تم ستارے ہو

ایک ستارے ہو

 

 

Zmil Writes(MBP)

1 comment: