affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Tum jo nahe ho pas mere by Anee Asad

Tuesday, 27 March 2018

Tum jo nahe ho pas mere by Anee Asad

میں جب بھی آئینے میں ...
اپنا عکس دیکھتی تھی ..
وہ مجھ سے ..
اکثر کہتا تھا ...
تم کتنی حسین ہو ...
میرے دل میں مقیم ہو ...
میں مسکرا کر ..
اسکو کہتی تھی ..
میرا حسن تو ...
تمہاری نظر کا کمال ہے ..
تمہاری ایک نظر ..
میری زندگی ..
تمہاری ایک جھلک ..
میری بندگی ..
جو نہ ہوۓ تم ساتھ۔.
یہ زندگی تھم جائے گی ..
وہ کہتا تھا ..
یہ سب محض باتیں ہیں۔.
نہیں روکتی کسی کی زندگی ..
نہیں تھمتیں کسی کی سانسیں۔.
آج جب بھی میں خود کو ..
اسی آئنے میں دکھتی ھوں ...
میرا عکس دھندلا گیا ہے ..
میرا حسن مانند پڑ گیا ہے ..
وہ جو کہتا تھا ..
کچھ بھی بدلتا نہیں ..
کاش کوئی جاکر ..
اسکو بس اتنا کہہ دے ..
میری زندگی رک گئی ہے ..
میری سانسیں تھم گئیں ہیں ..
تم جو نہیں ہو پاس میرے ..
میری روح مٹ گئی ہے ..

عینی اسد۔۔۔

No comments:

Post a Comment