مجھے ٹھکرا کے گۓ ہو نا,
میری قبر پے نا آنا,
مجھے کندھا نا دینا تم,
جھوٹے یا سچے آنسو نا بہانا,
مجھے کفن میں دیکھ کر تڑپ نا جانا,
میرے مرنے کے غم میں سوگ نا منانا,
سُنو!!
میری قبر کی مِٹی کو ہاتھ نا لگانا,
مجھے مرنے پے بھی اپنی شکل نا دکھانا,
میری روح بھی تڑپے گی تمہیں دیکھ دیکھ کر,
میرے مرنے پر ہی تھوڑا رہم کھا جانا,
میری باتوں کو آج مذاق میں نا اڑانا,
میری نفرت کی آگ کو اور نا سُلگانا,
چھینی ہے میری زیست کی تابش تُم نے,
میری لہد میں ہو روشنی.. بس اتنی دعا دے جانا
ملائکہ یوسف
No comments:
Post a Comment