دیکھو!
کہیں
کھو نہ جانا
ان
بھول بھلیوں میں خود کو
بھول
نہ جانا
کہ
ابھی
کچھ منزلیں طے کرنا باقی ہیں
دیکھو!
ان
مصنوعی روشنیوں میں
تمھاری
آنکھیں چندھیا نہ جائیں
کہ
ابھی
کچھ مسافتیں اور بھی باقی ہیں
دیکھو!
اس
ہجوم میں تم کھو نہ جانا
بہک
نہ جانا
کہ
ابھی
کچھ خوابوں کی تعبیر باقی ہے
دیکھو!
یہ
لا یعنی سوچیں
یہ
لا محدود خیالات
تمھیں
تھکا نہ دیں
کہ
ابھی مامن دور ہے-
خدیجہ
ریاض
***************
No comments:
Post a Comment