affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Suno Janan
Showing posts with label Suno Janan. Show all posts
Showing posts with label Suno Janan. Show all posts

Tuesday, 29 March 2016

سُنو جاناں

سُنو جاناں
محبت رُت میں لازم ھے
بہت عُجلت میں یا تاخیر سے وہ مرحلہ آئے
کوئی بے درد ھو جائے
محبت کی تمازت سے بہت بھرپُور سا لہجہ
اچانک سرد ھو جائے
گُلابی رُت کی چنچل اوڑھنی بھی زرد ھو جائے
تو ایسے موڑ پر ڈرنا نہیں، رُکنا نہیں، گھبرا نہیں جانا
غضب ڈھاتی ھوئی سفّاک موجوں سے
کسی بھی سُرخ طوفاں سے
بہت نازک سی، بے پتوار دل کی ناؤ کو اُس پل
ھمیں دوچار کرنا ھے
ھمارا عہد ھے خود سے
کسی قیمت پہ بھی ھم کو
سمندر پار کرنا ھے

Sunday, 1 November 2015

دعا

سنو جاناں!
مجھے سب یاد ہے اب بھی
مجھے تم نے کہا تھا ناں!!!
"میری خاطر دعا کرنا,
مجھے دل میں, طبیعت میں,
درشتی اور سختی سی,
ذرا محسوس ہوتی ہے,
دعا کرنا میرے رب سے,
کہ وہ مجھ کو طبیعت میں,
اور اس دل میں,
ذرا نرمی عطا کر دے,
میرا دل موم سا کر دے,
مجھے دل, درد مند دے دے....!"
گواہ ساری خدائی ہے,
کہ اس لمحے سے لے کر آج تک
میرے جب ہاتھ اٹھے ہیں
کبھی جب بھی دعا مانگی,
میں سب کچھ بھول کر,
بس ایک جملہ دہراتی ہوں,
کہ" میرا اللہ!
تمہارے دل سے ساری سختیاں لے لے,
تمہیں دل موم سا دے دے,
تمہارا دل نرم کر دے..."
(آمین)
مگر دیکھو,
نہ جانے کن گناہوں کی سزا مجھ کو ملی ہے یوں..
کہ پچھلی ہر دعا کے ساتھ
میری یہ دعا بھی بارگاہ رب نے رد کردی,
وہی سختی ,
تمہارے دل میں کس شدت سے در آئی,
وہی سختی,
میری ہستی پہ تم نے خود آزمائی..
میری ہر آہ, سسکی اور صدا,
خود تم نے ٹھکرائی,....!
دعا کا یہ ثمر پا کر,مجھے اب خوف آتا ہے..
کہ میں اب زندگی بھر, اور کوئی بھی دعا,
شاید نہ کر پاؤں

Monday, 26 October 2015

سنو جاناں




سنو جاناں
تمہیں اک بات بتلاؤں؟
ہمیشہ یوں ہوا ہے کہ
جن کی سنگت میں رہ کر
سکون محسوس کرتی ہوں
جن کے ساتھ چل کر میں
خوشی محسوس کرتی ہوں
میں جن سے پیار کرتی ہوں
جن پہ اعتبار کرتی ہوں
وہ مجھ کو چھوڑ جاتے ہیں
میری امیدیں سب سپنے
میری امیدیں سب سپنے
وہ پل میں توڑ جاتے ہیں
سنو جاناں
اب تم بھی پاس رہتے ہو
تم بھی ساتھ چلتے ہو
تم سے بھی پیار کرتی ہوں
تم پہ اعتبار کرتی ہوں
مگر جاناں
ذرا سا روٹھ جاتے ہو تو
یقیں سا ہونے لگتا ہے
کہ تم بھی چھوڑ جاؤ گے
میری امیدیں سب سپنے
تم پل میں توڑ جاؤ گے
سنو جاناں
ہمیشہ یوں ہوا ہے نا
مگر اب کے سوچا ہے
روا یت توڑ دوں گی میں
کہ
تمہارے چھوڑنے سے پہلے ہی
تم کو چھوڑ دوں گی میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!