You can Read All Types of Poetry, Urdu Poetry, Sad Poetry , Romantic Poetry , Birthday Poetry , Classical Poetry, Imagesss Poetry, LonG Poetry , Ashhar , Qathat , Nazam and Ghazal of your Favourite Poets.
Showing posts with label Bhool Poetry. Show all posts
Showing posts with label Bhool Poetry. Show all posts
Saturday, 23 April 2016
Friday, 1 April 2016
یاد رکھتا ہوں
میں لوگوں سے ملاقاتوں کے لمحے یاد رکھتا ہوں
میں باتیں بھول بھی جاؤں تو لہجے یاد رکھتا ہوں
سر محفل نگاہیں مجھ پے جن لوگوں کی پڑتی ہیں
نگاہوں کے معنی سے وہ چہرے یاد رکھتا ہوں
ذرا سا ہٹ کے چلتا ہوں زمانے کی روایت سے
کے جن پہ بوجھ میں ڈالوں ، وہ کندھے یاد رکھتا ہوں
میں یوں تو بھول جاتا ہوں ، خراشیں تلخ باتوں کی
مگر جو زخم گہرے دیں ، رویے یاد رکھتا ہوں.
Sunday, 1 November 2015
دعا
سنو جاناں!
مجھے سب یاد ہے اب بھی
مجھے تم نے کہا تھا ناں!!!
"میری خاطر دعا کرنا,
مجھے دل میں, طبیعت میں,
درشتی اور سختی سی,
ذرا محسوس ہوتی ہے,
دعا کرنا میرے رب سے,
کہ وہ مجھ کو طبیعت میں,
اور اس دل میں,
ذرا نرمی عطا کر دے,
میرا دل موم سا کر دے,
مجھے دل, درد مند دے دے....!"
گواہ ساری خدائی ہے,
کہ اس لمحے سے لے کر آج تک
میرے جب ہاتھ اٹھے ہیں
کبھی جب بھی دعا مانگی,
میں سب کچھ بھول کر,
بس ایک جملہ دہراتی ہوں,
کہ" میرا اللہ!
تمہارے دل سے ساری سختیاں لے لے,
تمہیں دل موم سا دے دے,
تمہارا دل نرم کر دے..."
(آمین)
مگر دیکھو,
نہ جانے کن گناہوں کی سزا مجھ کو ملی ہے یوں..
کہ پچھلی ہر دعا کے ساتھ
میری یہ دعا بھی بارگاہ رب نے رد کردی,
وہی سختی ,
تمہارے دل میں کس شدت سے در آئی,
وہی سختی,
میری ہستی پہ تم نے خود آزمائی..
میری ہر آہ, سسکی اور صدا,
خود تم نے ٹھکرائی,....!
دعا کا یہ ثمر پا کر,مجھے اب خوف آتا ہے..
کہ میں اب زندگی بھر, اور کوئی بھی دعا,
شاید نہ کر پاؤں

تمہیں میں کِس طرح بھولوں
تمہیں میں کِس طرح بھولوں
بتاؤ کوئی نُسخہ ہے
مجھے تم یہ تو بتلاؤ کہ کیا تم کوئی منظر ہو
کہ جس کو دیکھ کر،میں اگلے پل میں بھول جاؤں گا
یا تم کوئی کہانی ہو
جسے پڑھ کر میں کچھ ہی دیر میں سب بھول جاؤں گا
یا تم کوئی کھلونا ہو
کہ جس کے ٹوٹ جانے پر میں اُس کو پھینک ڈالوں گا
یا تم کوئی تماشا ہو
جسے کچھ دیر رُک کر، دیکھ کر، میں اپنی راہ لوں گا
بتاؤ؟؟ اب کے چُپ کیوں ہو
کوئی نُسخہ تو ہو گا نا؟؟ کوئی تعویز بھی ہو گا
کوئی ترکیب تو ہو گی؟؟ کوئی تجویز ہی دے دو
ارے اب کچھ تو بتلاؤ اگر تم نے کہا ہے کہ "مجھے اب بھول جاؤ تم
مری جاں! بھول جاؤں گا ، مگر کیسے؟؟ یہ بتلاؤ
مرے محبوب....
بس کر دو ...
ہنسی آتی ہے اب مجھ کو
تمہاری ایسی سوچوں پر،یہ اِن بچگانہ باتوں پر
سنو.....
ایسا نہیں ہوتا، تعلق ٹوٹ جانے پر کوئی بھولا نہیں کرتا
تمہیں جانا ہے ، تو جاؤ
میں رستے میں پڑا ہوں کیا
تمہیں اِک لفظ بولا ہو؟؟
کوئی شکوہ کیا میں نے؟؟
کوئی آنسو بہایا ہو؟؟
کوئی دکھڑا سُنایا ہو؟؟
تمہیں رُکنے کا بولا ہو؟؟ کوئی تفصیل مانگی ہو؟؟
اگر ایسا نہیں کچھ بھی، تو پھر تم کیوں بضد ہو کہ تمہیں میں بھول ہی جاؤں؟؟
تمہیں جانا ہے نا؟؟؟... جاؤ
تمہاری یاد ہو،کچھ بھی ہو، تم آزاد ہو....جاؤ
تمہیں اِس سے نہیں مطلب....
غلط فہمی تھی یا اُلفت
یہ میرا دردِ سر ہے، دردِ دِل ہے ، جو بھی ہے ، جاؤ
تمہارا کام تھا، تم نے محبت کی، بہت اچھے
یہ میرا کام ہے، میں یاد رکھوں یا بھُلا ڈالوں...
عجب باتیں ہیں دُنیا کی، عجب رسمیں ہیں اُلفت کی
محبت کر تو لیتے ہیں، نبھانا بھول جاتے ہیں
کسی دِن چھوڑ جائیں گے، بتانا بھول جاتے ہیں
مجھے اب کچھ نہیں سُننا، مجھے کچھ بھی نہ بتلاؤ

مجھے تم مشورے مت دو.....
کہ میں نے کیسے جینا ہے
اگر تم بھولنے کا گُر مجھے بتلا نہیں سکتے ،
تو پھر کچھ بھی نہ بتلاؤ
چلے جاؤ...
چلے جاؤ.....!
کبھی نہ لوٹ کر آنے کو تم.... جاؤ....... چلے جاؤ
کہ میں نے کیسے جینا ہے
اگر تم بھولنے کا گُر مجھے بتلا نہیں سکتے ،
تو پھر کچھ بھی نہ بتلاؤ
چلے جاؤ...
چلے جاؤ.....!
کبھی نہ لوٹ کر آنے کو تم.... جاؤ....... چلے جاؤ
Saturday, 10 October 2015
کبھی تو دیکھنا
کبھی تو دیکھنا اور دیکھ کر مسکرا دینا
کبھی نظریں چرا کر میری الجھن بڑھا دینا
اچانک بے رخی اتنی دل بھر گیا ہو گا
کہا بھی تھا کبھی ایسا ہوا تو بتا دینا
تمہیں دکھ ہی یہ دیں گے چلو تم ایسا کر لینا
میرے سب کارڈز اور تحفے دریا میں بہا دینا
تم گر دیکھ لو تو شاید تم بھی نرم پڑ جاؤ
تمہارے ذکر پر وہ میرا نظریں جھکا دینا
دیکھو لے آیا آخر کس مقام پر ہم کو
تمہارا معمولی باتوں کو بھی یوں ہوا دینا
کبھی دیکھا ہے مچھلی کو کہ زندہ ہو بنا پانی؟؟
اگر ایسا ہوا ممکن مجھے بے شک بھلا دینا
Friday, 2 October 2015
کوئی ا یسا مو سم ہو
مجھ کو بھی بتا د ینا
جس میں ر و ٹھ جا نے سے
تم کو بھو ل جا نے سے
ا ک سکو ن ملتا ہو
چین د ل کو آ تا ہو
مو سم خز ا ں میں تو
جب ہو ا ہو یخ بستہ
جسم کی یہ تنہا ئ
تم کو یا د کر تی ھے
فصل گُل میں گُلشن کا ر نگ
د یکھ کر جیسے تن بدن سا جلتا ھے
ا و ر یا د آ تے ہو
گر میو ں کی شد ت تو
کچھ جنو ں بڑ ھا تی ھے
کیسے بھو ل سکتا ہو ں
با ر شو ں کے مو سم میں
جب فلک پہ با د ل ہو ں
ا و ر مینہ بر ستا ہو
تم ہی یا د آ تے ہو
کو ن سا ھے و ہ مو سم۔؟
جس میں بھو ل جا و ں میں
ا و ر تم نہ یا د آ و
کو ئ ا یسا مو سم ہو
مجھ کو بھی بتا د ینا
Subscribe to:
Posts (Atom)