affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Zaat Poetry
Showing posts with label Zaat Poetry. Show all posts
Showing posts with label Zaat Poetry. Show all posts

Wednesday, 1 June 2016

تم بہت خاص ہو

 

تم میری روح کی آواز ہو

 
تم بہت خاص ہو

______
جستجو میں تھی تیری تمنا کب سے

 
اک خوشبو میں لپٹا راز ہو

 
تم بہت خاص ہو

_______
تیری ہر بات پہ دل دھڑک جاتا ہے

 
تم میری ذات کا آغاز ہو

 
تم بہت خاص ہو

_______
تمہارے دم سے ہے ستاروں میں گردشوں کو دوام

 
کہکشاؤں کا اک انداز ہو

 
تم بہت خاص ہو

________
تمہارے لفظ میری سوچ میں سمائے ہیں

 
روح کا دلفریب ساز ہو

 
تم بہت خاص ہو

________
ماورا ماورا ہو پھر بھی دل میں بستے ہو

 
اک حقیقت بھرا مجاز ہو

Saturday, 23 April 2016

کسی کے چھوڑ جانے سے

کسی کے چھوڑ جانے سے

کسی کے بھول جانے سے

ہماری ذات مرتی ہے

ہماری روح روتی ہے

کہ ہم زندہ توہوتے ہیں

مگر دھڑکن کی نگری سے

کوسوں دور ہوتے ہیں

کبھی سانسوں کی گردش کو

پامال کرتے ہیں

کبھی خوشیوں کی دستک کو

تیرگی خیال کرتے ہیں

مگر کوئی پوچھے یہ ہم سے

کسی کے چھوڑ جانے سے

کسی کے بھول جانے سے

تمھاراحال کیسا ہے؟

تو ادائے دلبری سے ہم

ہنس کر اس سے کہتے ہیں

کسی کے چھوڑ جانے سے

کسی کے بھول جانے سے

بھلا کون مرتاہے

Saturday, 3 October 2015

ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ


ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ
ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﺫﺍﺕ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ
ﺗﯿﺮﯼ ﭼﺎﮨﺖ ﺑﮭﺮﮮ ﻣﻮﺳﻢ ﮐﯽ
ﺑﮩﺖ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﺗﮭﯽ
ﺟﺴﮯ ﺑﺲ ﯾﮧ ﺗﻤﻨﺎ ﺗﮭﯽ
ﮐﮧ ﺗﯿﺮﮮ ﻧﺮﻡ ﺣﺮﻓﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﻼﺣﺖ
ﺗﯿﺮﮮ ﻟﮩﺠﮯ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﻮ ﻟﮯ
ﺍﺳﮯ ﺑﺲ ﯾﮧ ﺗﻤﻨﺎ ﺗﮭﯽ
ﻣﺠﮭﮯ ﺑﺲ ﺍﺗﻨﯽ ﺣﺴﺮﺕ ﺗﮭﯽ
ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﺮﮮ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻧﮧ ﺭﮨﮯ ۔۔۔ ﺯﻧﺠﯿﺮ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ
ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺗﻮ ﮨﻮ
ﮐﮧ ﺟﺐ ﻣﯿﺮﺍ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺗﻨﮩﺎ ﮨﻮ
ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﮨﺎﺗﮫ ﺧﺎﻟﯽ ﮨﻮ !
ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﺫﺍﺕ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ
ﺗﯿﺮﯼ ﭼﺎﮨﺖ ﺑﮭﺮﮮ ﻣﻮﺳﻢ ﮐﯽ ﺑﮩﺖ ﻣﻌﺼﻮﻡ
ﺧﻮﺍﮨﺶ ﺗﮭﯽ
ﺟﺴﮯ ﺑﺲ ﺍﺗﻨﺎ ﺳﺎ ﺩﮐﮫ ﮨﮯ
ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﻞ ﺟﺎﺗﺎ..!!!



Friday, 2 October 2015

محبت ہے


محبت ہے 
جبھی تو کچھ بھی کہتے ہو
تمہاری سرد مہری کے سمندر میں پڑے
چپ چاپ سہتے ہیں
محبت ہے
 جبھی تو ہم پرندوں کی طرح سے لوٹ آتے ہیں
تمہاری ذات کے گنجان برگد میں
جہاں پر کوئی ٹہنی بھی

ہماری خواہشوں کو گھونسلا رکھنے نہیں دیتی
محبت ہے 
جبھی تو ہم نے تیری یاد کا جگنو حسیں ،
روپہلے چہروں کی ضیاء میں آج تک کھویا نہیں
جبھی تو ہم دیے کی طرح جلتے ہیں سلگتے ہیں
تمھارے ہجر کی تاریک راتوں میں
ہماری خاک کو گر ہواؤں میں اڑاؤ گے
تو واپس لوٹ آئیں گے
ہمیں تو راکھ ہو کر بھی" تیرے قدموں میں رہنا ہے"
محبت ہے
.

لیکن جب تم تھک جاؤ تو.......

 
جاگتے جاگتے تھک جاؤ تو ،
ایسا کرنا
آدھی راتیں مجھ کو دینا
تم کو پورے خواب ملیں گے
تم کیا جانو
درد حدوں کو چھو آئے تو
آنکھ میں آنسو جم جاتے ھیں
تم چاھو تو
ایسا کرنا
درد کی شدت میں سہ لوں گی
درد کا حاصل تم رکھ لینا
تم کیا جانو
ذات ادھوری ھو جائے تو
رشتہ آدھا رہ جاتا ھے
آدھارشتہ مجھ کو دے کر
پوری ہستی لے سکتے ھو ۔ ۔ ۔
کیا سودا ھے!
تم کیا جانو
آدھا رستہ کھو جائے تو
منزل یاس دیا کرتی ھے
تم چاھو تو
ایسا کرنا
آدھا رستہ میں رکھ لوں گی
پوری منزل تم لے لینا۔
لیکن جب تم تھک جاؤ تو ____!!!!

Friday, 10 January 2014

Umar bhar ishq kisi tor na kam ho Aameen

!! ____  عُمر بھر عشق کسی طور نہ کم ھو ، آمین
دل کو ہر روز عطا نعمتِ غم ھو ، آمین ____ !!

میرے کاسے کو ھے بس چار ہی سکّوں کی طلب
عشق ھو ، وقت ھو ، کاغذ ھو ، قلم ھو ، آمین ___ !! 

حجرۂ ذات میں یا محفلِ یاراں میں رھوں ____ !
فکر دنیا کی مجھے ھو بھی تو کم ھو ، آمین ____ !! 

جب میں خاموش رھوں ، رونقِ محفل ٹھہروں
اور جب بات کروں ، بات میں دَم ھو ، آمین ____ !! 

لوگ چاہیں بھی تو ھم کو نہ جدا کر پائیں
یوں مری ذات تری ذات میں ضم ھو ، آمین ___ !! 

عشق میں ڈوب کے جو کچھ بھی لکھوں کاغذ پر
خود بخود لوحِ زمانہ پہ رقم ھو ، آمین ____ !! 

نہ ڈرا پائے مجھے تیرگیءدشتِ فراق
ہر طرف روشنیءدیدۂ نم ھو ، آمین ___ !! 

مِیر کے صدقے مرے حرف کو درویشی ملے
دور مجھ سے ھوسِ دام و درم ھو ، آمین ____!! 

میرے کانوں نے سُنا ہے ترے بارے میں بہت
میری آنکھوں پہ بھی تھوڑا سا کرم ہو ، آمین ____ !! 

جب زمیں آخری حدّت سے پگھلنے لگ جائے
عشق کی چھاؤں مرے سرکو بہم ہو ، آمین ____ !! 

Tuesday, 24 December 2013

Judai phail sakti hai

جدا ہونا ہی ٹھہرا تو
گلے کیسے شکایت کیا
جدا ہوجائیں چپکے سے
نہ تم بولو نہ میں بولوں
ہمارے بول پڑھنے سے
جدائی پھیل سکتی ہے
ہواؤں میں
فضاؤں میں
جدائی ذات میں بھر لیں
چلو ہم اس طرح کر لیں
کسی سنسان رستے کے
کسی بھی موڑ پر دونوں
جدا ہوجائیں چپکے سے
نہ تم بولو نہ میں بولوں
ہمارے بول پڑھنے سے
جدائی پھیل سکتی ہے