affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Maa by KOmal sultan

Tuesday, 12 May 2020

Maa by KOmal sultan

♥"ماں"♥
مائیں تو بس مائیں ہوتی ہیں
یہ رب کی خاص عطائیں ہوتی ہیں
ہاتھ اٹهاتی ہیں جب دعا کےلیے
قبول ان کی سب دعائیں ہوتی ہیں
ماوں کے بغیر گھر گهر نہیں ہوتے
قبرستان جیسی صدائیں ہوتیں ہیں
ماں کو کبھی ناراض نہ کرنا لوگو
سیدهی عرش تک جاتیں ان کی آهیں ہوتیں ہیں
ابهی بھی وقت کرلو ماں کی خدمت کرلو راضی پالو جنت
مائیں مر جائیں تو پهر پچھتاوے سسکیاں اور آہیں ہوتیں ہیں
قربان جاوں میں اپنے رب پر
جس نے جنت کو ماں کے قدموں میں رکھ دیا
ماں!
ماں ایک خوشبو ہے جس سے یہ جہاں مہک اٹهتا ہے
ماں ایک دعا ہے جو ہمیشہ سر پر تنی رہتی ہے
ماں دنیا میں جنت ہے اور آخرت میں بهی
ماں ایک آه جو سیدهی عرش پر جاتی ہے
دنیا کی تمام مسرتیں پیار سے ماں کہیتے ہی مل جاتی ہیں
میری ماں میرا فخر
میری ماں میری زندگی
 میری ماں میری کل کائنات
‏ماں اعتبار ِ گردش ِ لیل و نہار ہے
‏ماں آئینہ ِ رحمت پروردگار ہے ۔
اللّه پاک ہر ایک کے ماں باپ کو سلامت رکھے
 بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے۔۔
ماں کے بغیر تو کوئی دن ہی نہیں ہوتا۔۔۔
یہ تو دنیاوی تہوار ہیں
ہر دن ہی ماں کا ہے⁦♥️⁩
مجھے پیار ہے اپنی ماں سے
اللہ تعالٰی میری اور آپ سب کی ماوں کو صدا سلامت رکهے تا قیامت رکهے آمین ثم امین♥
کومل سلطان خان

No comments:

Post a Comment