جو ان کی نظروں میں آ گئے ہیں
زمانے بھر پہ وہ چھاگئے ہیں
نہ جائیں گے بزمِ غیر میں ہم
کہ دل کی نگری میں آ گئے ہیں
پیا ہے جامِ وفا کو جب سے
خودی میں گویا سما گئے ہیں
کرائیں دیدار بے کسوں کو
دیوانے چوکھٹ پہ آ گئے ہیں
تمھاری صورت ہے نقش دِل میں
سبھی سے دامن چُھڑا گئے ہیں
سبھی کو بھر بھر کے، ہم کو خالی
ستم کہ ساقی رُلا گئے ہیں
کمال ان کا ہی ہے میاں جی
جو ہم سے چاہت نبھا گئے ہیں
زمانے بھر پہ وہ چھاگئے ہیں
نہ جائیں گے بزمِ غیر میں ہم
کہ دل کی نگری میں آ گئے ہیں
پیا ہے جامِ وفا کو جب سے
خودی میں گویا سما گئے ہیں
کرائیں دیدار بے کسوں کو
دیوانے چوکھٹ پہ آ گئے ہیں
تمھاری صورت ہے نقش دِل میں
سبھی سے دامن چُھڑا گئے ہیں
سبھی کو بھر بھر کے، ہم کو خالی
ستم کہ ساقی رُلا گئے ہیں
کمال ان کا ہی ہے میاں جی
جو ہم سے چاہت نبھا گئے ہیں
No comments:
Post a Comment