affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ishq, ashaq ,mashooq ,or us ka mashooq By Mehar

Monday 11 May 2020

Ishq, ashaq ,mashooq ,or us ka mashooq By Mehar


عشق، عاشق، معشوق اور اسکا معشوق

سوچتی ہوں میں اکثر یہ

ہو جائے عشق معشوق سے جب

پھرعشق میں عاشق ہو  پاگل

پر افسوس میرے یہ کہنے پر

سنا ازل سے ہے میں نے

معشوق کے نخرے دیکھے میں نے

گھمنڈی سا کچھ ہوتا ہے

ہر پل ستاتا رہتا ہے

واجبی سا بس چاہتا ہے

آتش بھڑکتی ہے دل میں

انگارا مانند ہوتا دل

عاشق بچارہ سہتا ہے

جلتا اور پس جلتا ہے

کہیں آہ بھی نکلی ہو گی دل سے

 جبھی تو ہوتا ہے ایسے

عشق ہوا، گر محبوب نئے سے

اس نے بھی دھتکارا ایسے

یاد پھر آتی ہے عاشق کی

اپنے تئیں جب سہتا ہے وہ

اندھیر نہیں بس دیری ہے

بات بھی ساری سیدھی ہے

محبوب ملا معشوق کو جب جب

پھر پایا اس کو اپنے  ڈھب ڈھب

 مہرؔ

No comments:

Post a Comment