(جیون بیل)
برسوں گزرے تم سے بچھڑے
نین ہوۓ اب پتھر
تم نہ آۓ ساون گزرا
آکہ ٹھہر گیا ہےپت جَھڑ
پریت لگی ہے تم سے ایسی
لاکھ جَتن کر ہاری
پریت نہ من سے چھُوٹی
روگ لگا ہے مَن کو ایسا
نہیں رکھتی اثر حکیم کی کوئ بُوٹی
حالت ایسی وحشی جیسی
پاس نہیں کوئ سَکھی سہیلی
حال سناؤں دل کا کس کو
اُلجھ رہی ہے پریت پہیلی
کل رات تو بگڑی حالت ایسی
نبض پکڑ کے بولا وئید جی
بابا اِس کا تو اَب اللّٰہ بیلی
تم جو آتے دَرشن لاتے
جیون بیل بھی پَھلتی پُھولتی
اُمیدیں ساری ہار گئ ہوں
چند پیسے لیے بازار گئ ہوں
مگر یہ آس نِگوڑی نگینہ جیسی
کسی ہٹی پہ نہیں ملتی
برسوں گزرے تم سے بچھڑے
نین ہوۓ اب پتھر
تم نہ آۓ ساون گزرہ
آکے ٹھہر گیا ہے پت جھڑ
شاعرہ
. . . . ( نگینہ نادر)
*********
waah wahh kmaaal dear ...
ReplyDeleteZbrdsr
ReplyDeleteMashAAllah keep it up zabrdast Allah tmy r taraekiyun sy nawazy jeeti raho beta
ReplyDeleteYa ma he hn beta
ReplyDeleteGood.....Weldon....keep it up.....
ReplyDeleteGood.....Weldon....keep it up.....
ReplyDeleteIts really very nice..🌺
ReplyDeletezabardast
ReplyDeleteosam
ReplyDelete