پاپا کی پری نہیں
پاپا کی پگلی ہوں میں
پاپا کے کندھے سے کندھا ملا کر نہیں
پاپا کی انگلی پکڑ کر چلنا چاہتی ہوں میں
ان کا سر اونچا کروں نہ کروں
ان کا سر جھکانا نہیں چاہتی ہوں میں
ان کو تنگ کرنا حق ہے میرا
ان کو ہنسانا کام ہے میرا
ان کی ڈانٹ سے نہیں
ان کی خاموشی سے ڈرتی ہوں میں
ساری دنیا سے گھبراتی ہوں
صرف انہی سے نہیں ڈرتی ہوں میں
انکی انکھوں میں اپنے لیے پیار دیکھتا ہے
سب اپنے پاپا کو دنیا کی ہر خوشی دینا چاہتے ہیں
پر اپنے پاپا کو دنیا مانتی ہوں میں
پاپا کی پری نہیں
پاپا کی پگلی ہوں میں
No comments:
Post a Comment