affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Marz e ishq by Serosh Saher

Wednesday, 21 December 2022

Marz e ishq by Serosh Saher

"مرض عشق"

کہ مرض عشق میں جاناں ، گہن نیندوں کو لگتا ہے

اور جب یہ آنکھ جگتی یے ، درد دل میں پھر اٹھتا ہے

 

کہ کالی رات میں اکثر ، جب سب سپنوں میں کھوۓ ہوں

کوئ بچھڑا ہوا ساتھی ، پھر یادوں میں جگتا ہے

 

اور ان یادوں کے جگتے ہی ، درد دل کے بڑھتے ہی

کوئ مضبوط بندہ بھی ، ضبط پھر کھونے لگتا ہے

 

سمجھتے ہو کہ وادی عشق ،  بہت پر کیف وادی یے؟

اور اس وادی کا ہر طائر ،  میٹھے گیت گاتا ہے؟

 

ارے پاگل یہ وادی تو ،  بہت پر خطر وادی ہے

جو اس رستے پہ چلتا ہے ، وہ مرتا ہے نہ جیتا ہے

 

کہ مرض عشق میں جاناں ، بہت تکلیف ہوتی ہے

اور اس تکلیف میں اکثر ، وہ بے جاں ہونے لگتا ہے

(سروش سحر)

************ 

No comments:

Post a Comment