affiliate marketing Famous Urdu Poetry: آدمی آدمی کو کیا دے گا

Tuesday, 26 November 2013

آدمی آدمی کو کیا دے گا


آدمی آدمی کو کیا دے گا
جو بھی دے گا وہی خدا دے گا

میرا قاتل ہی میرا منصف ہے
کیا میرے حق میں فیصلہ دے گا

زندگی کو قریب سے دیکھو
اسکا چہرہ تمھیں رلا دے گا

ہم سے پوچھو دوستی کا صلہ
دشمنوں کا بھی دل ہلا دے گا

عشق کا زہر پی لیا ساقی
اب مسیحا بھی کیا دوا دے گا

1 comment:


  1. سدرشن فاکر

    آدمی، آدمی کو کیا دے گا
    جو بھی دے گا، وہی خدا دے گا

    میرا قاتل ہی میرا منصف ہے
    کیا مِرے حق میں فیصلہ دے گا

    زندگی کو قریب سے دیکھو
    اس کا چہرہ تمھیں رلا دے گا

    ہم سے پوچھو نہ دوستی کا صلہ
    دشمنوں کا بھی دل ہلا دے گا

    عشق کا زہر پی لیا فاکر
    اب مسیحا بھی کیا دوا دے گا

    ReplyDelete