affiliate marketing Famous Urdu Poetry: انہیں تم اگر بدلتے تو کچھ اور بات ہوتی

Tuesday, 26 November 2013

انہیں تم اگر بدلتے تو کچھ اور بات ہوتی

میری زندگی کے تیور میرے ہاتھ کی لکیریں
انہیں تم اگر بدلتے تو کچھ اور بات ہوتی

میں تمھارا آئینہ تھا میں تمھارا آئینہ ہوں
مجھے دیکھ کر سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی

ابھی آنکھ ہی لڑی تھی کے گرا دیا نظر سے
ذرا فاصلے سمٹتے تو کچھ اور بات ہوتی

یہ کھلی کھلی سی زلفین انہیں لاکھ تم سنوارو
میرے ہاتھ سے سنورتیں تو کچھ اور بات ہوتی

مجھے اپنی زندگی کا کوئی غم نہیں ہے لیکن
تیرے در پہ جان نکلتی تو کچھ اور بات ہوتی...!

No comments:

Post a Comment