affiliate marketing Famous Urdu Poetry: کبھی تو محیطِ حواس تھا سو نہیں رھا

Thursday, 28 November 2013

کبھی تو محیطِ حواس تھا سو نہیں رھا

کبھی تو محیطِ حواس تھا سو نہیں رھا
میں تیرے بغیر اداس تھا سو نہیں رھا
مری وسعتوں کی ھوس کا خانہ خراب ھو
میرا گاؤں شہر کے پاس تھا سو نہیں رھا
تیری دسترس میں تھیں بخششیں سو نہیں رہیں
میرے لب پہ حرف سپاس تھا سو نہیں رھا
مرا عکس مجھ سے الجھ پڑا تو گرہ کھلی
کبھی میں بھی چہرہ شناس تھا سو نہیں رہا
میرے بعد نوحہ بہ لب ھوائیں کہا کریں
وہ جو اک دریدہ لباس تھا سو نہیں رھا
میں شکستہ دل ھوں صفِ عدو کی شکست پر
وہ جو لطفِ خوف و ھراس تھا سو نہیں رھا

No comments:

Post a Comment