affiliate marketing Famous Urdu Poetry: چلو جاناں پھر سے محبت محبت کھیلتے ہیں از عروج احمد

Thursday, 12 April 2018

چلو جاناں پھر سے محبت محبت کھیلتے ہیں از عروج احمد


چلو جاناں پھر سے محبت محبت  کھیلتے  ہیں

تم پھر سے مجھے خوابناک غزلیں لکھ کر بھیجنا
میں تحفے میں دو اداس آنکھوں کی نظمیں بھیجوں گی

تم روز رات دیر تک جاگ کر چاند سے میری باتیں کرنا
میں ڈائری میں تمھارے لیے چند پیغام لکھ چھوڑوں گی

چلو جاناں پھر سے محبت محبت کھیلتے ہیں_

مگر اب کی بار شرط یہ کہ ہم اپنی جگہیں بدل لیں
تم شرمیلی سی حور بن جاو کہ تمھیں دیکھوں تو بہک نہ جاوں

میں سخت گیر سا مرد بن جاوں اور پھر کھیل شروع ہو
تم مجھ پر سحر سا کردو میں پگھلوں تو موم موم ہو جاوں

چلو جاناں پھر سے محبت محبت کھیلتے ہیں_

اب کی بار کچھ ایسا کھیل ہو کہ تم یہ بازی پلٹ دو
اب کی بار تم جیت جانا کہ مات میرے حصے میں ہو

اب کی بار یوں خاموشی سے نہ جانا کہ سب ختم ہو جائے
اب کی بار کھیل یوں ختم ہو کہ اختیار میرے حصے میں ہو

چلو جاناں پھر سے محبت محبت کھیلتے ہیں_

عروج احمد

No comments:

Post a Comment