میری بے لوث محبت کے گواہ چاند بتا
میں نے ہر روز اسے یاد کیا ہے کہ نہیں
وہ جو معروف ہے
مشہور ہے لوگوں کیلیئے
دل یہ اس کے لیئے آباد کیا ہے کہ نہیں
میں نے ہر روز دعاؤں کے مہکتے گجرے
جھلملاتی ہوئ آنکھوں کے بکھرتے آنسو
گُدگُداتے ہوئے احساس کی پیاری خوشبو
اس کے کوچے کی طرف روز پہنچائ کہ نہیں
ٹہل کر دیر تلک رات کی تنہائ میں
دل کی گہرائیوں سے میں نے اسے سوچا کہ نہیں
سرسراتی ہوئ ان مست ہواؤں کی قسم
کھا کر بتلاؤ اے چاند...!!
اسے ٹوٹ کہ چاہا کہ نہیں
تیری ہی چاندنی میں لاکھ ستاروں کے تلے
میں نے پیغامِ محبت اسے بھیجا کہ نہیں
میری بے لوث محبت کے گواہ چاند بتا...!!
جسطرح رہ گیا صحراؤں میں رُل کر مجنوں
میں نے حق قدموں کا اس طرح نبھایا کہ نہیں
جس طرح کھائے تھے لیلیٰ نے جگر پر پتھر
میں نے بھی دیپ محبت کا جلایا کہ نہیں؟
پھر بھی وہ مجھ سے خفا ہے تو گلا کس سے کروں؟
اے چاند تو ہی ہم راز ہے میرا....
تو ہی بتا گواہ کس کو کروں؟
ہے کیا سچائ اسے کون بتلائے گا بھلا؟
میری بے لوث محبت کے گواہ چاند تو ہی بتا
میں نے ہر روز اسے یاد کیا ہے کہ نہیں
وہ جو معروف ہے
مشہور ہے لوگوں کیلیئے
دل یہ اس کے لیئے آباد کیا ہے کہ نہیں
میں نے ہر روز دعاؤں کے مہکتے گجرے
جھلملاتی ہوئ آنکھوں کے بکھرتے آنسو
گُدگُداتے ہوئے احساس کی پیاری خوشبو
اس کے کوچے کی طرف روز پہنچائ کہ نہیں
ٹہل کر دیر تلک رات کی تنہائ میں
دل کی گہرائیوں سے میں نے اسے سوچا کہ نہیں
سرسراتی ہوئ ان مست ہواؤں کی قسم
کھا کر بتلاؤ اے چاند...!!
اسے ٹوٹ کہ چاہا کہ نہیں
تیری ہی چاندنی میں لاکھ ستاروں کے تلے
میں نے پیغامِ محبت اسے بھیجا کہ نہیں
میری بے لوث محبت کے گواہ چاند بتا...!!
جسطرح رہ گیا صحراؤں میں رُل کر مجنوں
میں نے حق قدموں کا اس طرح نبھایا کہ نہیں
جس طرح کھائے تھے لیلیٰ نے جگر پر پتھر
میں نے بھی دیپ محبت کا جلایا کہ نہیں؟
پھر بھی وہ مجھ سے خفا ہے تو گلا کس سے کروں؟
اے چاند تو ہی ہم راز ہے میرا....
تو ہی بتا گواہ کس کو کروں؟
ہے کیا سچائ اسے کون بتلائے گا بھلا؟
میری بے لوث محبت کے گواہ چاند تو ہی بتا
No comments:
Post a Comment