اک تاریک شام
اکثر تاریک شام میں محسوس ہوتا ہے
جب سایہ بھی خود سے دور ہوتا ہے
یہ کیسا احساس ہے اور کیوں ہوتا ہے
جب دماغ سے روح تک سرور ہوتا ہے
چراغ کی لو میں یہ ہنر ہوتا ہے کہ
جب دل بجھنے لگے تو روشن ہوتا ہے
جب اک احساس یہ بھی تاری ہوتا ہے
اور بس پھر خواہشوں کا قتل ہوتا ہے
ارے یہ زندگی ہے جناب اور یہاں ہر سو
منافق اور دھوکھے بازوں کا ڈیرا ہوتا ہے
تم کیا جانو راتوں میں جاگنے والوں کو نور
کسی نے لہو نکالا اور کسی نے پیا ہوتا ہے
۔۔نورفاطمہ۔۔
No comments:
Post a Comment