تو تُم آنکھیں جھکا کیوں نہیں دیتے
ہجر کی داستان سنا کیوں نہیں دیتے
وہ لمحے وہ جذبے سنا کیوں نہیں دیتے
وہ آنکھوں کا پانی پلکوں سے گرا کیوں نہیں دیتے
بڑے چپ چپ پھرتے ہو چارسو
اس خاموشی کی وجہ بتا کیوں نہیں دیتے
وفاؤں کے راستے اور قبرستان عاشقوں کے
رقیبوں کے ساتھ مل کے جنازہ اٹھا کیوں نہیں دیتے
******
انسان بڑا خود غرض ہے خواہشات پوری ہو تو
خدا رحمٰن اور خواہشات ادھوری رہ جائیں تو
شکایتوں کے فتوے تھوپ دیتا ہے۔
ہم اس معاشرے کی پیدائش بن چکے ہیں جہاں ایک نامحرم کے نا ملنے پر خدا کی محبت پر شک۔اور اگر مل جائیں تو پھر بھی
شکوے "کہ خدا تجھے تو معلوم تھا تو نے کیوں عطا کیا۔
بے شک انسان کسی حال میں خدا سے راضی نہیں۔
ایک خدا ہے جو بہانے ڈھونڈتا ہے کہ ہر طرح میرا بندہ راضی
رہے۔
******
زندگی میں انسان محبتیں لٹاتا لٹاتا بالکل خالی ہوجاتا ہے۔اتنا خالی کہ یہ خلا دنیا کی کوئی چیز بھر نہیں پاتی۔پھر انسان کو خدا کی قدرہوتی ہے۔اور وہ اسکی طرف بھاگتا جاتا ہے۔
******
Waooo
ReplyDelete