affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Ghazal by Sumbal Arfi

Saturday, 13 August 2022

Ghazal by Sumbal Arfi

تمہیں معلوم ہوگا پھر, محبت کِس کو کہتے ہیں

کبھی خود سے خود کو مِٹا کر تو دیکھو

 

جسم بے معنی ہو جائیں گے

کبھی روح سے روح کو ملا کر تو دیکھو

 

کتنا سکون سا ملتا ہے دل کو

کبھی بارش میں نہا کر تو دیکھو

 

تمہیں معلوم ہو جائے گی, خوشی کِس کو کہتے ہیں

کبھی بچوں کی طرح کھلکھلا کر تو دیکھو

 

دل کِس تکلیف سے گزرتا ہے تمہیں معلوم ہوگا

کبھی آنکھ میں آنسو چھپا کر تو دیکھو

 

زندگی ایک خوبصورت حقیقت ہے عارفی

کبھی حقیقت سے نظریں مِلا کر تو دیکھو

 

(سنبل عارفی)

***************

No comments:

Post a Comment