affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Woh ek sitara by Ayesha

Wednesday, 10 August 2022

Woh ek sitara by Ayesha

میں اللہ تعالیٰ کی رحمی اسکی کریمی کے بارے میں سوچتی ہوں نا تو دل کرتا ہے پوری زندگی سجدے سے سر نہ اٹھاؤں ۔۔۔ ہمارا اللہ کتنا اچھا ہے کتنا ۔۔ لیکن  ہم کیا کیا نہیں کرتے ہم اپنی زندگی میں اتنے گم ہوگئے ہیں کہ ہمارے پاس اللہ کو راضی کرنے کا ہی وقت نہیں ہم دنیا کی مصروفیات میں دین کو بھول بیٹھے ہیں  ۔۔۔ لیکن اللہ ہم کو پھر بھی سب عطاء کرتا ہے پھر بھی اسکو اپنا ہر ایک بندہ یاد رہتا ہے وہ پھر بھی ہم کو اکیلا نہیں چھوڑتا ۔۔۔

از عائشہ

***************

میں نے سب عمر والے حضرات سے سنا ہے یہ محبت وحبت کچھ نہیں ہوتی ۔۔۔ لیکن اس وقت ہمیں ان کی بات نا گوار گزرتی ہے وہ اس لئے کیوں کہ اس وقت ہم محبت کی دنیا میں مدھوش ہوتے ہیں لیکن یہ جو عمر والے حضرات ہوتے ہیں نا یہ محبت کرکے اس کو کھو کر اس سے نفرت کرکے اس سے سبق حاصل کر کے بیٹھ چکے ہوتے ہیں اور ہم ابھی محبت کے  پہلے اسٹیج پر ہوتے ہیں جب ہم جدائی نفرت اور سبق کے اسٹیج سے گزر جاتے ہیں پھر ہمارا بھی نظریہ یہی ہوتا ہے کہ محبت کچھ نہیں ہوتی لیکن پھر اس وقت کو محبت کی پہلی اسٹیج پر ہوتا ہے وہ ہماری باتوں کو نا پسند کر رہے ہوتے ہیں ۔۔۔

از عائشہ

**************

وہ ایک ستارہ ۔۔

وہ ایک عام سا ستارہ ہے ۔۔

پر شاید عام میں خاص سا ۔۔

اتنا خاص کہ ۔۔۔

ہر ایک دل نہیں آتا اس پر ۔۔

وہ چاند کی طرح ہر ایک کی نظر اپنی طرف راغب نہیں کرتا ۔۔

وہ تو ایک عام مگر بہت خاص سا ستارہ ہے ۔۔

جس کو ہر ایک نہ سوچتا ہے اور نہ چاہتا ۔۔۔

اور میں اسی ایک ستارے کی تلاش میں ہوں ۔۔

وہ صرف میرا ہوگا

چاند کی طرح سب کا نہیں ۔۔

جو سب کا ہو وہ تو عام ہوتا ہے ۔۔۔

اور جو ایک کا ہو وہ عام ہوکر بھی خاص سا رہتا ہے

از عائشہ

*****************

ہدایت

ہدایت ہے سورج کی پہلی کرن جیسی

دھوپ میں چھاؤ جیسی

اندھیرے میں روشنی جیسی

طوفان میں سہارا جیسی

کسی مسافر کے لئے منزل جیسی

کسی بھٹکے ہوۓ کے لئے سیدھی راہ جیسی

کسی بیمار کے لئے شفاء جیسی

کسی بے سکون کے لئے سکون جیسی

کسی ڈوبتے ہوۓ کے لئے کنارہ جیسی

کسی شجر کے لئے آب جیسی

کسی سحرا میں بارش جیسی

کسی اندھے کے لئے آنکھ جیسی

کسی بہرے کے لئے کان تو کسی گنگے کے لئے زبان جیسی

ہدایت روشنی ہے

اور اللہ کے نیک بندے روشن ستارہ ہیں

اور رسول خدا  ﷺ ان سب کے  چاند ۔۔۔

از عائشہ

*******************

No comments:

Post a Comment