شانوں
پہ سیاہ چادر اوڑھے
وہ
اپنی ذات کے داغ چھپائے رکھتی ہے
سلگتے
دل کے ساتھ لبوں پہ
مسکان سجائے رکھتی ہے
اس
کی مسکراہٹ آنکھوں کے گرد
لکیریں
بکھیرتی ہے
اپنی
آنکھوں میں وہ ٹوٹے خوابوں کی
کرچیاں
پھیلائے رکھتی ہے
تمہیں
لگتا ہے ہار جائے گی؟
اپنی
فتح کا آسماں تنہا سر پہ اٹھائے رکھتی ہے
از
قلم مرزا نگار سیف
No comments:
Post a Comment