affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Tanha larki nazam by Maryam Fiaz

Sunday, 13 April 2025

Tanha larki nazam by Maryam Fiaz

"تنہا لڑکی"

(نظم)

ازقلم مریم فیاض

 

یہ لڑکی جو ہنستی رہی، آنکھوں میں جگنو رکھتی تھی،

چہرہ جیسے ماہِ کامل،پر دل میں اک شب بستی تھی۔

 

گھر میں سب اپنے تھے، پر دل کا گوشہ سُونا تھا،

الفاظ کے میلے لگتے تھے، پھر بھی ہر جملہ سونا تھا۔

 

محفل میں کہکشائیں تھیں،دوستوں کی باتیں گونجتی تھیں

لیکن ان آوازوں کے پیچھے،تنہائی چپکے سے روتی تھی۔

 

خوشبو جیسی بکھرتی رہی،پھر بھی جیسے بکھری ہوئی،

بھیڑ میں تنہا رہتی تھی، خاموشی کی مہر لگی ہوئی۔

 

کہنے کو سب ہمدرد بہت تھے،پر کوئی دل کا ساتھی نہ تھا

مسکان میں جو درد چھپا تھا، وہ راز کوئی جان نہ سکا۔

 

ہر راہ میں، ہر موڑ پہ، چہرے بدلے، آنکھیں بدلیں

پر دل کے صحرا میں اس کے، بے رنگی ہی بے رنگی

 

سوچا تھا، شاید کوئی آئے، جو خوابوں کو تعبیر دے،

پر ہر چہرہ، ہر آنکھ یہاں، بس اک دھوکہ، بس اک فریب تھا

 

دھوپ میں سایہ ڈھونڈتی رہی، راتوں میں کوئی خواب سجائے

پر ہر منظر دھندلا نکلا، ہر لمحہ تنہائی ہی تنہائی۔

 

اب نہ کوئی امید بچی، نہ آس کا جگنو پلکوں پر

یہ دنیا اس کی تھی لیکن، وہ خود نہ تھی اس دنیا میں۔

************

1 comment: