محبت بوجھ بنتی ہے
جب تم کو یاد کرتی ہوں
آسیب کی طرح میرا پیچھا کرتی ہے
جب تیرا نام لکھتی ہوں شعروں میں
الفاظ رونے لگتے ہیں
تمہاری جدائی سانپ بن کر
رگ رگ میں زہر گھولتی ہے
یا پھر کسی تعویز کا روپ دھار کر
گھر کی دہلیز پہ ڈولتی ہے
محبت بوجھ بنتی ہے
جب تم کو یاد کرتی ہوں!
No comments:
Post a Comment