affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Bhool by Umair Ahmed Nazeer

Thursday, 24 May 2018

Bhool by Umair Ahmed Nazeer







رات دن میں بتانے نکلے تھے
دن کو راتیں دکھانے نکلے تھے

خود کو کیسے بھول بیٹھے ہم
ہم تو تُجھکو بھُلانے نکلے تھے

دل لگانا بھی اب ہے مشکل کچھ
دل کسی سے لگانے نکلے تھے

کانٹے تو چبھنے ہی تھے ہاتھوں میں
راہ سے کانٹے اٹھانے نکلے تھے

تو یہ ہنسنا غلط سمجھ نہ لے
ہم سبب کو بتانے نکلے تھے

سب ارادے تھے خاک اور عمیر
ہم ارادوں کو پانے نکلے تھے

No comments:

Post a Comment