affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Tery sath jeena tha by Nadeem Qasir

Tuesday, 1 May 2018

Tery sath jeena tha by Nadeem Qasir



تیرے ساتھ جینا تھا٬ بن تیرے کیوں جینا پڑا
میکدے سے جو بھاگتے تھےدور٬ آج کیوں پینا پڑا

خود پھولوں کی سیج پہ٬میرے دامن میں کانٹے کیوں
ایسے سوالات تھے شب گئے ہجرِ جاناں میں رونا پڑا

آتے تھے آنچل لہرا کر نگاہیں جما کر وہ کبھی
یادوں کے ایسے زخم تھے مدت تک سینا پڑا

اب ایسی بھی بات نہیں کہ تم یاد نہیں آتے
بعد تیرے ایسے حالات آۓ کانٹوں سے گزرنا پڑا

بند ہوگئیں آنکھیں سو گیا ہے کنجِ مزار میں قاؔصر
کہاں تک حیات رہتے تیرے بن آخر مرنا پڑا

ندیم قاؔصر

No comments:

Post a Comment