کچھ خواب ہی تو تھے
سنو
اب دل کو سنبھالو
ذرا سوچو ذرا سمجھو
بِتا دی جن کے ماتم میں
یہ ساری زندگی تم نے
فقط کچھ خواب ہی تو تھے
چلو آنکھوں میں در آئے
کہ گھر اس دل کو کر بیٹھے
یہ مانا تم نے اپنے دل کے خوں سے اُن کو سِینچا تھا
بجا کہ اپنی سانسوں کی امانت اُن کو دے دی تھی
جو پورے دل کی تھی دولت، وہ چاہت اُن کو دے دی تھی
مگر سوچو
سفر جیون کا رُکتا ہے اگر کچھ ہاتھ چُھوٹیں تو
نئی اُمید بنتی ہے
کہ جینے کی تمنا مر نہیں جاتی اگر کچھ خواب ٹُوٹیں تو
سنو اب دل کو سنبھالو
کہ جب زندہ تمہارے دل میں تھے بے تاب ہی تو تھے
ذرا سوچو ذرا سمجھو
بِتا دی جن کے ماتم میں یہ ساری زندگی تم نے
کتابِ زندگی کے کچھ ادھُورے باب ہی تو تھے
چلو آنکھوں میں در آئے
مگر کچھ خواب ہی تو تھے

No comments:
Post a Comment