پھول
پھول توڑ نے کے لئے ہوتے ہیں
اور خوشبو محفوظ کرنے کے لیے
اگر ایسا نہ کیا جائے تو
کوئی بھی ایک تیزہوا کا جھونکا
انہیں بے رحمی سے زمین پر پٹخ دیتا ہے
پھر وہ مرجھاجاتے ہیں
اور بےرحم قدم انہیں کچل دیتے ہیں
لیکن چرائے ہوے پھول
کتابوں میں قیامت تک محفوظ رہتے ہیں
اور انکی خوشبو امرہو جاتی ہے
عائشہ نعیم
No comments:
Post a Comment