یہ جو بے ضرر سے ہیں فا صلے
کسی کی قر بتوں کی مثال ہے
یہ جو آنسو نکلے ہیں درد سے
کسی صاحب نظر کا کمال ہے
میں جو کھو گئی ہوں اسے دیکھ کر
کسی کے فن کا اعلیٰ جواب ہے
یہ بھٹک رہا چاند کیوں ؟ان کہکشاں کے بیچ میں
اسے تو لگتا ہے آج بھی کسی ہیر کی تلاش ہے
میں بھٹک گئی ہوں راستے میں ماھی
مجھے روشنی کی تلاش ہے
یہ جو روشنی کا سفر ٹھہرا
اسے بھی جگنو کی تلاش ہے
---
No comments:
Post a Comment