"زندگی میری نظر میں"
زندگی ہمیشہ سب کو سب نہیں دیتی
زندگی ہمیشہ سب سے سب نہیں چھینتی
زندگی ہمیشہ سب کو نہیں ہنساتی
زندگی ہمیشہ سب کو نہیں رولاتی
زندگی کچھ الگ ہی ہے.
یہ ہمیشہ نہیں ہے
یہ پیار نہیں ہے
یہ کھونا نہیں ہے
یہ پانا بھی نہیں ہے
زندگی کچھ الگ ہی ہے.
یہ دینا ہے
یہ ہنسانا ہے
یہ خوشی بانٹنا ہے
یہ سب کےدکھ سسمیٹنا ہے
یہ تو گلاب کی مہک ہے جوسب کو بانٹنی ہے
زندگی کچھ الگ ہی ہے یارو.
زندگی ہمیشہ قربانی ہے
قربانی احساس کی ہے
قربانی خوشی کی ہے
قربانی پیار کی ہے
قربانی نفس کی ہے "عاشے"
قربانی ہے ان سب کی جو
کسی کے چہرے پر ایک مسکراہٹ لادے
عائشہ نعیم
No comments:
Post a Comment