affiliate marketing Famous Urdu Poetry

Sunday, 19 May 2019

Teri muhabbat by Aani Malik





وہ تیری محبت
سزا ہے یا جزا ہے
جو بھی ہے رب کی عطا ہے

Chand khamoshi or rat by Aani Malik










رات کے اس پہر
چاند کی روشنی میں
خاموشی کے سائے میں
تیری ہی یادیں
تیری ہی باتیں
ہماری آنکھوں کو
بوجھل رکھتی ہے.

Aik shaks by Aani Malik









اک شخص جو محبت خدا جیسی رکھتا ہے
ہے تو انسان مگر
صفتیں خدا جیسی رکھتا ہے
ہے محبت اُسکی سمندر جیسی
جو سمجھ جائے وہ ڈوب جائے
ورنہ باقی سب بہہ جائے
شکل ہے اُسکی انسان جیسی
مگر دوسرا روپ وہ خدا کا ہے.

Zindagi by Aani Malik









زندگی اڑتی جا رہی ہے
بغیر پروں کے
اِس کی پرواز کی سنگت
بے مثال ہے.

Jannat by Aani Malik









یہ کیسی جنت خریدی ہے
 کسی ماں کی گود خالی ہے
کسی بہن کا شہزادہ چھینا ہے
کسی بیوی کا سہاگ اجڑا ہے
کسی باپ کا بازو توڑا ہے
یہ کیسی جنت خریدی ہے.

Agr toot k bikhar jao by Aani Malik









اگر ٹوٹ کے بکھر نہ جاؤ
تو پھر دعویٰ نہ کروں
اگر اُس کے پاس آنے پہ
دل دھڑک نہ جائے
تو پھر دعویٰ نہ کروں
اگر اُس کا چہرہ
ہر سُو نہ دِیکھے
تو پھر دعویٰ نہ کروں
اگر اُس کا نام لبوں پہ آتے ہی
تم مہک نہ جاو
تو پھر دعویٰ نہ کروں
اگر اُس کی سنگت تم کو
عرش کے پار نہ لیں جائے
تو پھر دعویٰ نہ کروں
اگر تم بے مول نہ ہو جاوں
تو پھر دعویٰ نہ کروں
اگر محبت تم کو نکھار نہ دیں
تو پھر دعویٰ نہ کرو.

Maa by Aani Malik








میں بحیثیت انسان اپنی آدھی زندگ یہی سوچتی رہی کہ رب اپنی محبت کو ماں کے لفظ  سے کیسے بیان کر سکتا ہے. وہ تو مالک ہے اُس کی محبت کسی سے نہیں مل سکتی لیکن رب کی ذات خود فرماتی ہے کہ میں ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہوں اور بس یہی بات مجھے پریشان کرتی رہی کہ رب کی کہی بات جھوٹی نہیں ہوسکتی اور ہمیشہ اِسی کھوج میں رہی کہ یہ بات سچ ہے کہ جھوٹ. زندگی میں بہت موڑ آئے جہاں میں نے خود کو اکیلا پایا تبھی میں سوچتی کہ اگر ماں خدا جیسی محبت کرتی تو اِس وقت میرے ساتھ ہوتی. خیر یہ معمہ مجھ سے حل نہ ہو سکا. وقت گزرتا گیا جو کہ وقت کی عادت ہے. اک دن اچانک جیسے یہ بات مجھے کسی وحی کی طرح سمجھائی گئ ہوں . اک دن میں نے ماں کو کھڑکی میں کھڑے ہوئے دیکھا. اگر سچ کہوں تو مجھے یہ عادت بُری لگتی تھی اور اکثر اوقات اپنی ناگواری ماں پر بھی ظاہر کی. مگر جیسے ماں کو تو تو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا تھا. ہاں تو کیا بات کر رہی تھی کہ اک دن یہ کشف مجھ پر کھلا کہ ماں کھڑکی پہ کھڑی ہو کر ہم پر قرانی سورتیں پھونکتی تھی کہ ہم دنیا کی ہر دھوپ چھاؤں سے محفوظ رہیں. اور اُس دن سے آج تک میں خود کو ایسے محسوس کر تی ہوں جیسے کوئی مجرم گناہ کے بعد محسوس کرتا ہے. لیکن آج میں یقین سے کہہ سکتی کہ ہاں اک شخص محبت خدا جیسی رکھتا ہے.

اک شخص جو محبت خدا جیسی رکھتا ہے
ہے تو انسان مگر
صفتیں خدا جیسی رکھتا ہے
ہے محبت اُسکی سمندر جیسی
جو سمجھ جائے وہ ڈوب جائے
ورنہ باقی سب بہہ جائے
شکل ہے اُسکی انسان جیسی
مگر دوسرا روپ وہ خدا کا ہے

esa kya likhon by Aani Malik










ایسا کیا لکھوں
کہ وہ پڑھتے ہی
 میری طرف چلتا آئے.

Pak army ke naam by Showing Flower


۔۔۔۔۔ پاک آرمی کے نام ۔۔۔"
گر  کرنا  چاہو  چاک   گریباں
تم  پہلے خود  کو  رفو  کرنا
جو پیٹ پھیرے ڈھنڈورا گلی گلی
دو گھڑی بیٹھ کے سوچ بچار کرنا
فتح کرتے ہو نام چاقو کے بل پہ
کبھی شیریں زباں سے کلام کرنا
کرتے ہو وار معصوم قفس پہ
ذرا ازلان پہ شمشیر زنی کرنا
بے وقعت ہے اقبال کے شاہین گر
کبھی قائد کے فخر کو للکار کرنا
گر جانو بے مول قم رسول ہاشمیﷺ
تم  نعرہ  تکبیر   پہ  غور  کرنا
جو ظلم کی زنجیر پہ ہاتھ بڑھاؤ
دھرتی پہ مٹنے والوں کو یاد کرنا
جب لہو کی ندیاں بہانا سوچو ۔۔۔
تم پاک فوج کا خیال آباد کرنا
ازقلم: شوئنگ فلاور


Kiyan itni door bhej dia khud se by Syeda Wafa


کیوں اتنی دور بھیج دیا خود سے
کبھی نہ میری یاد ستایء ماں

بے چین سا اٹھ کر ڈھونڈتا رہتا ہوں
خواب میں جب بھی دے مجھ کو دکھایء ماں

دیکھتا رہتا ہوں شام کو لوٹتے ہوےء پرندوں کو
تم بن کچھ نہ دے مجھکو سجھایء ماں

جو بھی کہ دے ذمانہ سن لیتا ہوں چپ چاپ
جو نہ سہ سکوں وہ ہے تیری جدایء ماں

جب جب جاگا جب جب سویا
بہت یاد وفا کو  تمہاری آیء ماں
                                                              سیدا وفا


Monday, 13 May 2019

Ishq by Bushra Dilawar











Image poetry by Jay Zee




Ajeeb bat hay sahib by M Ishaq

Ajeeb bat hai sahib veeran rastey se 
guzar wo rhe hain Or dar hum rhe hain 
M.ishaq.Airy

Dasht e weran me by M Ishaq

Dashte veran mein dekhe tery qadmon k nishan 
Soch mein par gye hum ap kyse yhan 
Huh to aye tumhin tnhai mein yad krne 
kiya ap bhi  isi soch mein aye thye.
M.ishaq.airy

Image poetry by Amjad Rana










Hawaen raqas karti hen by Quraat ul Ain

ہواٸيں رقص کرتی ہیں .......
جو تیرا نا م لیے کو ٸ
بنا آہٹ کے بستی میں....
 جیسے شام ہو کوٸ
اجنبی دستک ہو یوں...
جیسے محرم آپ ہو کوٸ
بنا بھیڑ کے اس بستی کا....
جیسے مکین خود ہو کوٸ....

Zindgi by Quraat ul Ain

پو چھتے ہو ہے کیا ذندگی
سلجھے ہو ۓلو گوں کاالجھا ہوا سوداااااا

Usy kehna by Nawabzadi

اسے کہنا بہت دن سے تمہاری یاد آتی ہے........
 بہت بے چین کرتی ہے................................
 تم بن جینے کو اور مشکل بناتی ہے...
 اسے کہنا بہت دن سے تمہاری یاد آتی ہے..........
 وہ دن یاد ہیں تم کو کہ جب ہم ساتھ میں تھے نا بتاؤ یاد ہے تم کو.... ؟
کہ کتنا مان تھا تم پہ....
 کہ ہم اب بھی ہیں وہی پہ جہاں پہ تم نے چھوڑا تھا...
 ہمارا مان توڑا تھا....
 اس کہنا کٹ رہی عمر پھر بھی.....
 تمہاری کمی پل پل رولاتی ہے...
اسے کہنا بہت دن سے تمہاری یاد آتی ہے.....
 اسے کہنا
Nawabzadiii


Yar ki basti by Nadim Qasir

یار کی بستی

راہ   میں  پڑتی  ہے بستی  یار  کی،   کچھ   دیر   روکتے  چلو 
نشانیاں    بہت    ہیں    پیار    کی،   کچھ   دیر   روکتے   چلو 

ویسا    ہے     شام    کا    منظر     ویسی    ہے     رات    چاندنی   
 کرلیں تازہ   یادیں اُس جفا کار کی،   کچھ   دیر  روکتے چلو 

کونے     میں    سبز    چوڑیوں    کی     اِک    دکان    تھی 
ملتی  ہیں  یہاں   چوڑیاں  بازار  کی،  کچھ  دیر  روکتے  چلو 

ویسے   تو    نا کام    کیا    ہے    ہر    موڑ    پہ    اِس   نے 
آج  مان  لیں  بات  دلِ بےکار  کی، کچھ  دیر  روکتے چلو 

گر    آ ہی    گئے    مدتوں    بعد    تو    کیا   ہی   اچھا   ہے
زیارت کریں حریمِ ناز کے درودیوارکی، کچھ دیر روکتے چلو 


روک    جاتے    ہیں،    اس    چاندنی    کے   اختتام   تک
کیسی  ضد  ہے٬  یہ دلِ گرفتار  کی، کچھ   دیر   روکتے  چلو 


شاید   وہ    آج    بھی   آتا    ہو    چھت    پہ    آفتابی   چہرہ
باندھی  ہے  ضد دل  نے  دیدار کی ٬ کچھ دیر  روکتے چلو 

جلدی    کیا    ہے    لوٹ    جانے    کی    قاصؔر    چلے  جانا
کل ہوگی چھٹی رات ہے  اتوار  کی ،کچھ   دیر  روکتے  چلو 

محمدندیم قاصؔر، اوچشریف

Boht kuch chupa is dil me magar by Khadija Noor

بہت کچھ چھپا اس دل میں، مگر
اسے دل میں ہی رہنے دو 

مجھے حجوم نہیں پسند
مجھے تنہا ہی رہنے دو 

سب اڑتے ہیں آسمانوں میں
مجھے زمین پر ہی رہنے دو 

مجھے غرور راس نہیں  آتا
مجھے کم تر ہی رہنے دو

از خدیجہ نور

Qaid by Khadija Noor

وہ شاہین نہیں تھی 
جو پرواز کرتی آسمانوں میں 
وہ تھی چمکتا سونا
اسکی قسمت تھی تجوری میں قید رہنا 

از خدیجہ نور

Intizar by Khadija Noor

ایک مدت سے ہے مجھے انتظار تیرا
تو آکر تھام لے ہاتھ میرا

تو جانتا ہے میری آنکھوں میں انتظار کتنا ہے
تو جانتا ہے مجھے تجھ سے پیار کتنا ہے

تم محرم ہو میرے کوئ غیر تو نہیں ہو
تم عشق ہو میرا کوئ سحر تو نہیں ہو

تم آؤ تو تمہیں کبھی جانے نہیں دونگی
کسی اور سے دل نہیں لگانے دونگی

میری دعاؤں میں تم شامل ہو اسطرح
گلاب میں خوشبو شامل ہو جسطرح

نہیں مانگی کسی سے بس مانگتی ہوں اپنے رب سے
تمہیں چاہتی ہوں، محبت کرتی ہوں نجانے کب سے

تم سے کیا ہر وعدہ میں نبھاؤنگی صنم
کبھی نا تم کو چھوڑ کر جاؤں گی صنم

تم بس میرا اتنا عتبار کر لینا
میری طرح میرا بھی انتظار کر لینا.
 از خدیجہ نور

Ishq by Khadija Noor

سنیں جناب جب عشق ہوتا ہے
کیا کہۓ کیا خوب ہوتا ہے

دکھائ پھر کچھ دیتا نہیں
آنکھوں میں بس محبوب ہوتا ہے

رات ہوتی ہے اسکے نام پر ختم
اُس سے شروع دن ہوتا ہے

بھول جاتے ہیں ہر ین و آخرت
خداۓ مجازی پھر محبوب ہوتا ہے

موت کے بعد سمجھ آتی ہے بات
دنیا کا ہر عشق تو محض دھوکہ ہوتا ہے

نہیں ہوتا کوئ مجازی عشق نہیں ہوتا
ناہی کوئ محبوب، مجازی خدا ہوتا ہے

عشق توہے انتہا، یہ صرف ایک ہی ہوتا ہے
اور عشق صرف عشق حقیقی ہوتا ہے. 
 از خدیجہ نور

Ik phool jo murjhaya tha by Umme Hani

اک پھول جو مرجھایا تھا  ، پھر کبھی کھلا ہی نہیں
وہ بھنورا جو دیوانہ تھا ،پھر کبھی ملا ہی نہیں
اک عمر ہنس ہنس کر گنوائی میں نے 
وہ زخم جسکی بھرپائی کا شوق تھا ، کبھی سلا ہی نہیں 
خواب دیکھے بہت اسکی قربت کہ میں نے 
وہ آسماں تھا میری زمیں پہ کبھی جھکا ہی نہیں

Adawat he rahi phir is ke bad dil se by Sana Hafeez

عداوت ہی رہی پھر اس کے بعد دل سے,
ایک بار جو چل پڑے سلسلے وفا کے,
تجھے مانگنے کے لیے اک بار ھاتھ جو اٹھایا,
طویل ھوتے گۓ پھر رابطے دعا کے,
انتظارمیں رھی تو پھر قصہ یوں ھوا,
ھر آہٹ پے کھاۓ ہیں دھوکے بلا کے,
شبِ عالم کیا بتاٶں،چلو سنو ثنا ۶,
نیند خود سو جاتی ہے کہیں تیری یاد کو جگا کے۔ 
By Sana Hafeez

Boht ajeeb si thi woh by Kunzul Emaan

بہت عجب سی تھی وہ۔
بہت غضب کی سی تھی وہ۔
میری ذرہ سی ناراضگی پے دنیا سے روٹھ جاتی تھی۔
تم سے وابسطہ ہے میرا ہر رشتہ وہ مجھ کو بار بار یاد دلاتی تھی۔
وہ میری پروا میں خود کو بھول جاتی تھی۔
وہ اس بیمول سی دنیا میں مجھکو انمول کہتی تھی۔
 میرے ہر انداز کو سمجھ جانا اور پھر اپنا انداز بنا لیتی تھی۔
اس بھری دنیا میں میرا سب کچھ ہو تم وہ کیسے مجھ عام کو خاص بنا لیتی تھی۔
وہ بہت بے مشال سی تھی وہ اک پاگل سی لڑکی بہت کمال سی تھی۔۔۔
kunzul emaan
Dedicated to my kainat.

Kisi se bhi kam nahe hay yeh ishq mera by Fakhar e Sabri


Saturday, 11 May 2019

Woh chand mera humjoli hay by Aqsa Mubeen

وہ چاند میرا ھمجولی ھے ۔۔۔۔
میں چاندنی راتوں میں اُس کو۔۔۔۔
دُور اُفق پر دیکھتی ھوں۔۔۔۔
ھم گھنٹوں باتیں کرتے ھیں۔۔۔
میں چاند کو اپنے سارے دکھ۔۔۔
سب اپنے غم کھ دیتی ھوں۔۔۔
بادل کی اوٹ میں وہ مجھ کو۔۔۔
مُسکا کر یوں کھ دیتا ھے۔۔۔
چاندنی راتوں میں تم کیوں۔۔۔
یوں تنہا تنہا بیٹھتی ھو۔۔۔
اے پاگل!
چاند کی دیوانی۔۔۔
یہ شمع تو اِک دھوکہ ھے۔۔۔
جب پورے چاند کی شب ھوگی۔۔۔
یہ پھر تم سے کھو جاۓ گا۔۔۔
چاند کو تکنا چھوڑ دو تم یوں۔۔۔
پاگل!
چاند کی دیوانی۔۔۔۔۔
                  از   اقصی مبین

Wednesday, 8 May 2019

Pak Army k naam by Showing Flower



۔۔۔۔ پاک آرمی کے نام ۔۔۔"
گر  کرنا  چاہو  چاک   گریباں
تم  پہلے خود  کو  رفو  کرنا
جو پیٹ پھیرے ڈھنڈورا گلی گلی
دو گھڑی بیٹھ کے سوچ بچار کرنا
فتح کرتے ہو نام چاقو کے بل پہ
کبھی شیریں زباں سے کلام کرنا
کرتے ہو وار معصوم قفس پہ
ذرا ازلان پہ شمشیر زنی کرنا
بے وقعت ہے اقبال کے شاہین گر
کبھی قائد کے فخر کو للکار کرنا
گر جانو بے مول قم رسول ہاشمیﷺ
تم  نعرہ  تکبیر   پہ  غور  کرنا
جو ظلم کی زنجیر پہ ہاتھ بڑھاؤ
دھرتی پہ مٹنے والوں کو یاد کرنا
جب لہو کی ندیاں بہانا سوچو ۔۔۔
تم پاک فوج کا خیال آباد کرنا 

ازقلم: شوئنگ فلاور

Thursday, 2 May 2019

Mohabbat khel nahe hoti by Nawab Zadi


سنو.....
ایسا نہیں ہوتا...
محبت کھیل نہیں ہوتی...
دلوں کا روگ ہوتی ہے یہ سنجوگ ہوتی ہے.............
کسی الہام کی صورت دلوں کو نور دیتی ہے...........
عجب رنگ روپ دیتی ہے....
سنو......
محبت کھیل نہیں ہوتی....
محبت دل کی بستی میں ایک ساز کی مانند...
محبت جسم میں سانس کی مانند....
محبت عشق زادوں کے لئے بس الہام کی مانند....
سنو محبت کھیل نہیں ہوتی محبت روگ ہوتی ہے........

Hijrat by Umme Hani


میری آنکھیں بہتی رہتی ہیں-
اسے ہجرت کرتے دیکھا ہے-

Kon tumhara bichra hay by Umme Hani


شام کی دہلیز پہ بکھرے سوکھے پتے چننے والی،
کون تمہارا بچھڑا ہے..؟
کیوں خزاں سے ہے تمہاری یاری
شام کا آنچل تن پہ اوڑھے
بھیگی آنکھوں سے راہ تکنے والی-
کون تمہارا بچھڑا ہے
کیوں راستوں سے ہے تمہاری یاری.
شام کہ آنگن میں پر پھیلاتے ہی-
آس کہ دیپ جلانے والی
کون تمہارا بچھڑا ہے   
راتوں سے ہے تمہاری یاری .

Khawahish by Iqra Bismil


تجھے پانے کی خواہش کو مارنا
میرے زندہ رہنے ک لیے از حد ضرری تھا

Dagh by Iqra Bismil


کہنے کو چھوٹا سا داغ تھا "بسمل"
تیرا عشق میری عزت کی چادر کو میلا کرگیا

Roag by Jannat Cheema


تجھے معلوم ہی نہیں
اے میرے ہمدم!!!
مجھے تیرے ہجر نے مارا ہے
میری ہر سانس نام تھی تیرے
مجھے اس ہی قرض نے مارا ہے
بہت یقین تھا مجھے ہماری محبت پر
مجھے اسی وہم نے مارا ہے
دن رات تیرے تخیل میں رہتی ہوں
مجھے اسی سوچ نے مارا ہے
دیکھا تھا خواب میں تجھے ساتھ اپنے
مجھے اسی خواب کی تعبیر نے مارا ہے
بنا تیرے جینے کا تصور تو نہیں زندگی میں
مجھے اسی عشق کے روگ نے مارا ہے
تجھے معلوم ہی نہیں!!!
Jannat cheema

woh tere pas any pe by Aani Malik


وہ تیرے پاس آنے پہ
دل یک دم بہکا تھا
تیری آنکھوں کی لالی دیکھ کے
میرے ہونٹوں کی سرخی مچلی تھی
لیکن تیرے پلٹ جانے پہ
آنکھیں خفا ہوئی تھی
دل نے ماتم کیا تھا
پھر سوچا آواز دوں
رُک جانے کے لئے
پاس رہ جانے کے لیے
مگر آواز گلے میں ہی دم توڑ گئ
بالکل ایسے ہی محبت بھی دم توڑ گئی.

dard by Aani Malik


اک درد جو تسلسل سے پلتا آرہا ہے
میری دھڑکن کے تسلسل کے ساتھ
اور تسلسل کا درد دھڑکن کی تسلسل کے ختم ہونے پر ہی تسلسل کا ساتھ چھوڑ جائے گا.

Chiraghan by Sidrah Rajpoot

Palkon py aa k so gai umeedon ki roshni......
Hm zindagi me Kar k ,chiraghan ujar gye..

Titli by Sidrah Rajpoot

Titli ny mujhko rok ky besakhta kaha...
Men chor aun? Ap bht nazneen hen...