affiliate marketing Famous Urdu Poetry: August 2018

Friday, 31 August 2018

Muskan by Faiqa Farhat Raiz











Emaan by Mahasin Abdullah



 جاگیں جو مسلماں۔۔۔
انھیں بتانا۔۔۔
 نبیؐ کی شان پر حملے ہںوئے۔۔
تو سویا رہا۔۔
ناموس پر خاکے بنتے رہںے۔۔
تو نہ اٹھ سکا۔۔۔
کہ تو سویا تھا۔۔
خواب غفلت تادیر۔۔۔
چند کفار تھے وہ۔۔۔
لٹانے آئے نبیؐ کی ناموس کو۔۔۔
تم لاکھ مسلماں تھے۔۔
نہ اٹھ سکے۔۔ نہ لڑ سکے۔۔
یہ شان نہ تھی مسلماں کی۔۔
وہ تو عشق نبیؐ پر جاں وارتے۔۔
وہ مر جاتے قرباں جاتے۔۔۔
گر یہ سنتے۔۔۔
اگر یہ دیکھتے۔۔۔
جاگیں جو مسلماں۔۔۔
انھیں بتانا۔۔
تو سویا رہا۔۔۔
تیرا ایمان لٹتا رہا۔۔۔۔

محاسن عبداللہ۔۔۔

Dukh by Mahasin Abdullah





یہ دکھ مِرے۔۔
ہںے گناہ مِرے۔۔
ہںے خطاء مِرے۔۔
 میں جو بو چکی۔۔
یہ سزا مِری۔۔
نہ سکون ہںے۔۔
نہ ہںے زندگی۔۔
تو غفور ہںے۔۔
میری چاہ ہںے۔۔
تیری بندگی۔۔
تو رحیم ہںے۔۔
مجھے معاف کر۔۔۔
تو کریم ہںے۔۔
کرامت یہ کر۔۔
میری نفس کو۔۔
آزاد کر۔۔۔
کہ گناہ مِرے۔۔
اب بوجھ ہیں۔۔
میرے روح پر۔۔

محاسن عبداللہ۔۔
 



Rab by Mahasin Abdullah





اے سرکش نفس مِرے۔۔
تو چھوڑ مجھے۔۔
کے پانا میں نے رب کو ہںے۔۔
میری زندگی۔۔۔
میرے ماہ وسال۔۔۔
جو تجھے راضی نہ کر سکے۔۔
اب لمحے کی ریاضت سے۔۔
اک سجدے اور اک آنسو سے۔۔۔
مجھے رب کو راضی کرنا ہںے۔۔
اے سرکش نفس مِرے۔۔
تو چھوڑ مجھے۔۔۔
وہ جو میرے دل میں بستا ہںے۔۔
مجھے اس کو ڈھونڈنا ہںے۔۔
اس سے محبت کرنی ہںے۔۔
وہ جو ندامت سے اپنا بنتا ہںے۔۔
اے سرکش نفس مِرے۔۔۔
تو چھوڑ مجھے۔۔۔
میں تنگ تیرے خواہشوں سے۔۔
تو جو مجھے رولاتا ہںے تڑپاتا ہںے۔۔
مجھے اس رحیم سے ملنا ہںے۔۔
جو سکون کی دوا دیتا ہںے۔۔
اے سرکش نفس مِرے۔۔۔
تو چھوڑ مجھے۔۔
کہ پانا میں نے رب کو ہںے۔۔

محاسن عبدالله۔۔۔

Meri jung by Mahasin Abdullah




میں بہادر ہںوں۔۔
کیونکہ مجھے محبت ہںے۔۔
مجھے رونا بھی نہیں ہیں۔۔
نہ میں رؤں گی۔۔
کیونکہ مجھے محبت ہںے۔۔
میں بہادر ہںوں۔۔
میرے پاس بھلے ہتھیار نہیں۔۔
پھر بھی میں نے مقابلہ کرنا ہںے۔۔
اپنے عشق اور جنون کی خاطر لڑنا ہںے۔۔
کیونکہ مجھے محبت ہںے۔۔
میں بہادر ہںوں۔۔
بھلے میں اک عورت ہںوں۔۔
پھر بھی مجھے لڑنا ہںے۔۔
قلم بالجہاد کرنا ہںے۔۔
اپنی جنون کی حق میں لڑنا ہںے۔۔
کیونکہ مجھے محبت ہںے۔۔
میں بہادر ہںوں۔۔
میرا رب بھی میرے ساتھ ہںے۔۔
یہ جنگ میری گستاخِ رسولؐ کے ساتھ ہںے۔۔
میں لڑونگی اپنے عشق اپنے جنوں کی خاطر۔۔
کہ وہی میری چاہت ہںے۔۔
میں بہادر ہںوں۔۔
مجھے یہ جنگ لڑنی ہںے۔۔

محاسن عبداللہ۔۔۔








Dar by Urooj Ahmad





 
ڈر ہے اس بے دلی سے
کہیں اس بے دلی سی بے دلی میں
ڈوب کر ابھر نہ آئیں
ہم بے دلی سے بھر نہ جائیں
عروج احمد


Udas Chand by Urooj Ahmad




رات کا اداس آنچل
 آسمان پر پھیلتے ہی
میرے دل کے اداس بادل کو
 برسے بغیر رخصت کر دیتا ہے
میری یادوں کے کچے گھروندے کو
بنا بکھیرے بکھیر دیتا ہے
عروج احمد

Tuesday, 28 August 2018

Barish ki bondoon ne rat di dastak by Haya Noor

بارش کی بوندون نے رات دی دستک دروازے پر
مجھے یون لگا کے تم أۓ انداز تمھارے جیسا تھا۔
اک أہٹ سی ھوٸ اندھیرے مین۔
۔
مجھے یون لگا کے تم أۓ انداز
تمھارے جیسا تھا۔
جھونکا اک ھوا کا مہکا گیا روح میری۔
کچھ ایسا لگا کے تم أۓ۔
انداز تمھارے جیسا تھا۔
جب أنکھ کھلی نا بارش تھی۔
نا ھوا تھی نا أہٹ تھی۔
بس دل ویران ہی تھا۔
نا تم أۓ ۔نا سکون أیا۔

kuch shehr ke log bhi ajeeb thy by Haya Noor

کچھ شہر کے لوگ عجیب تھے۔
کچھ ایسے بھی راہیں مشکل تھی۔
کچھ یار بھی میرا دور تھا۔
کچھ دل بھی ویران سا تھا۔
کچھ پیار بھی ادھورا تھا۔
کچھ اپنے ہی رقیب تھے۔
کچھ شام  بھی غمگین تھی۔
کچھ دل بھی اداس تھا۔
کچھ ایسے بھی راہیں مشکل تھی۔
کچھ شام کے اداس پنچھی بھی۔
درد بانٹنے  نا أتے تھے۔
کچھ پیار کی بستی اُجڑی تھی۔
کچھ راہیں یار کی تکتی تھی۔
میں اپنی ہی نادانی میں بس سب کچھ بھولی بیٹھی تھی۔
کچھ جوانی کی دہلیز تھی۔
کچھ اپنے بھی رقیب تھے۔
کچھ شہر کے لوگ بھی جیب ھی تھے۔
  حیا نور

Saturday, 25 August 2018

Sary mausam mehky mehky by Faiqa Farhat Riaz


Bebasi si bebasi ho jin aankhon mein by Faiqa Farhat Riaz


Mere khawab lota do na by Faiqa Farhat Riaz


میرے خواب لوٹا دو نا
مجھے اتنی سزا نہ دو
میں جو درد نہ سہہ سکوں تاعمر
وہ درد مجھے نہ دو
میرا مرض لاعلاج ہے
مجھے اب کوئی دوا نہ دو
غم جھیل چکی ہوں میں
مجھے اب کوئی خوشی لادو
جینے کی اُمنگ لا دو
ہر سُو اندھیرا ہے
چھائی کالی گھٹائیں ہیں
اور غم کا واویلا ہے
اک عرصہ بیتا ہے
میں کُھل کے نہیں ہنسی
دو گیت سُنا دو نا
مجھے دل سے ہنسا دو نا
ہر غم بُھلا دو نا
آنکھوں میں نمی ہے بہت
کسی شے کی کمی ہے بہت
میری روشن راہیں
کہاں مفقود ہوئی ہیں
کوئی شمع جلا دو نا
مجھے راہ دِیکھا دو نا
میرا حوصلہ بڑھا دو نا
مجھے جینے کا قرینہ
کوئی آخر سیکھا دونا
میرے خواب لوٹا دو نا۔۔۔!

فائقہ فرحت ریاض

Chlay aao na by Hareem Fatima

 

 

 

 کچھ کہوں اگر میں
تو سنو گے تم ۔۔
کیا محبت نہیں تم کو مجھ سے
کیا میری تکلیف نہیں محسوس کر سکتے تم
کیا میرا تم کو بن آواز بلاناسنائ نہیں دیتا ۔۔
کس بات کی سزا دے رہے تم ۔۔۔
کیا تم سے محبت کی ۔۔
کیا تم کو نہیں لگتا کہ تم بن جینا مشکل ہے ۔۔۔
کیا تم محسوس نہیں کرتے میرے درد کو ۔۔
کیا تمہارا دعوہ محبت کا جھو ٹا تھا ۔۔
کیا تمہارا وعدہ وفا کا جھوٹا تھا ۔۔
ان وعدوں کو ، ان قسموں کو ۔۔
ان چاہتوں کو ، ان لمحوں کو
بھلا دوں میں ۔۔ کیا تم جیسی بن جاؤں میں
میرے رونے پر تڑپ جاتے تھے نا تم
میری خوشیاں چاہتے تھے نا تم
کیا میرے بہتے آنسو تمہیں نہیں دکھتے ۔۔
کیا میری اداسیاں تم تک نہیں پہنچتی ۔
میں کیسے مان لوں تم کو اتنا بے خبر ۔۔
میں بھی تو محبت کرتی ہوں
میں تو محسوس کرتی ہوں
میں تو تمہارے خیال کے ساتھ جیتی ہوں
جو تمہاری یاد مٹ جاےء تو شائد سانس رک جاےء ۔۔
سنو ایک بار آجاؤ نا پھر ۔۔
بولو نا قرار نہیں تم کو میرے بن ۔۔
بولو نا مجھ بن جی نہیں سکتے ۔۔
بولو نا میں تمہاری زندگی ہوں
بولو نا نیں تمہاری آخری محبت ہوں ۔۔
چلے آؤ ایک نیا سفر شروع کریں ۔۔
بھلا دیں گے سب ہم ۔۔
کہیں دور چلیں گے ہم ۔۔
محبت جیت جاےء گی ۔۔
چلے آؤ نا

از قلم حریم فاطمہ


Tuesday, 21 August 2018

Zindagi ki rahguzar by Saba Mehraj


نظم
زندگی کی راہ گزر پر چلتے چلتے
بہت انجان رستوں پر
بہت ویران سڑکوں پر
کچھ الجھے، خاموش ویرانوں میں
کچھ لوگ ہمیں ملتے ہیں دیوانے
جو وفا کا درس دے دے کر
محبت بھیک میں دے کر
بہت انجان منزل کے متلاشی بن کر
کسی کو گلستان بناتے بناتے
خود ویرانیاں پال کر
بہت انجان رستوں میں
بہے بے جان لوگوں میں
بہت بے ایمان دنیا میں
خود کو کھو دیتے ہیں
اپنا آپ رول دیتے ہیں
از قلم صبا ء معراج

Monday, 20 August 2018

Abhi nah cherh dastan e gham by Binte Farhana


ابھی نہ چھیڑ داستانِ غم
کہ ابھی تو زخمِ دِل ہرا ھے
کچھ تو خیال کر اے قِصّہ گو
کہ وہ  جو میرا بے وفا ھے
وہ بھی اِسی محفل میں کھڑا ھے
گر سن لیا اُس نے تذکِرہ میری وفاٶں کا
تو ضرور وہ یاد کریگا سلسلہ اپنی خطاٶں کا
پھر بھی نہ مِل سکے گا سِرا اُسے اپنی جفاٶں کا
نہیں تھی اُسے مجھ سے اُلفت تو نہ سہی
یوں ہی چلتا رھے گا سِلسِلہ میری وفاٶں کا
سدا وہی محور رھے گا میری دعاٶں کا
ابھی نہ چھیڑ داستانِ غم
کہ ابھی زخمِ دِل ہرا ھے
یوں لگتاھے کہ گویا وہ دغا باز میرے دِل میں
اب بھی اُسی مقام پہ کھڑا ھے 
یا اِلٰہی یہ کیا ماجرا ھے
یہ دِل اب تلک کس کی آس پہ دھڑکتا ھے ؟
ابھی نہ چھیڑ داستانِ غم اے  قِصّہ گو
کہ ابھی تو زخمِ دِل ہرا ھے ۔۔

Friday, 17 August 2018

Tum ne koi esa bhi dekha hay by Kalsoom Zeb


سنو۔۔
تم نے کوئی ایسا بھی دیکھا ھے؟
جو ہنستا کھکھلاتا ہو
مگر تنھایئوں میں وہ
سسکتا ہو تڑپتا ہو
کہ اپنی زات کی ٹوٹی ہوئی کرچیاں
اس کو جینے نہیں دیتی
خوش رہنے نھیں دیتی
   سنو
تم نے کوئی ایسا بھی دیکھا ھے؟
جو کسی کی زات کی خاطر
دل میں ویرانیاں بھر کہ بھی
جیون کاٹ لیتا ھے
سنو
تم نے وہ جلتی شام دیکھی ھے؟
جو کانٹے بھر کہ جھولی میں
سسکتی بین کرتی ھے
سنو
وہ شام میری زندگی میں رات کرتی ھے
مجھ کو برباد کرتی ھے۔ ۔ ،
کلثوم زیب

Zabt lazim hay mohabbat me by KAlsoom zeb


ضبط لازم ہے محبت میں مگر پھر بھی دوست
چوٹ لگتی ہیں تو آہ لب پہ  اتر آتی ہیں۔ ۔
کلثوم زیب

Dard ki shidaton se choor ho gaya yeh dil by Kalsoom Zeb


درد کی شدتوں سے چور ہوگیا یہ دل
لوگ پوچھتے ہیں تیری آنکھ میں آنسوں کیوں ہیں۔ ۔
کلثوم زیب

Yeh jo lafaz mot hay by Kalsoom Zeb


یہ جو لفظ موت ہے نہ زیب
جانے کیوں نھیں ملتا مجھ سے۔ ۔۔۔۔

Thursday, 16 August 2018

Woh jo dard k sath rishta hay mera by Kalsoom Zeb


وہ جو درد کے ساتھ رشتہ ہے میرا
تم  مر کر بھی نھیں بنا سکتے۔ ۔

Mudat hoi hay aankh se aansoo giry hoey by Kalsoom Zeb


مدت ہوئی ہے آنکھ سے آنسو گرے ہوئے
مدت سے میرے اندر سسکتا رہا کوئی۔

Jab ghao lagen dil per by Binte Farhana


جب گھاٶ لگیں دِل پر درد بہت ہوتا ھے
زخم چاھے پرانے ہی کیوں نہ ھوں
ھر زخم پھر سے تازہ ہوتا ھے
پھر سب زخموں سے لہو رستا ھے
پھر اپنے اور غیر کا  ادراک ھوتا ھے
دھیرے دھیرے سے یہ دل سنبھلتا ھے
کہ پھر کوٸ نیا گھاٶ گھات لگاۓھوتا ھے
کیوں دنیا کی ھے رِیت یہی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کیوں ایسا ھی ہوتا ھے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جب جب گھاٶ لگیں دل پر درد بہت ہوتاھے
کاش کہ احساسات میرے پتھر ہو جاٸیں
یا کہ لوگ ھی کچھ میرے ھمدرد ہو جاٸیں
یا پھر یہ دل کہ در ھی بند ھو جاٸیں
کیوں سب کا اِک سا ھی چَلَن ھوتا ھے ؟؟
جانے کیسے یہ درد سھن ہوتا ھے
کب تک یہی ریت چلے گی
کب تک یوں گھاٶ لگیں گے
آخر کب تک ھم یہ درد سھیں گے
جب بھی گھاٶ لگیں دِل پر درد بہت ہوتا ھے ۔


Tuesday, 14 August 2018

han mein akeeli hon by Faiqa Farhat Riaz


yadon ke samundar mein dooba hoa tara by Faiqa Farhat Riaz




یادوں کے سمندر میں ڈوبا ہوا تارا
گُزرے ہوئے لمحوں کی یادوں کا بہاوا
خوابوں میں آنا کبھی خیالوں میں آجانا
آکر ہمیں اپنائیت کا احساس دلانا
آنسوں کے آبشار میں تو ہے ہم کو نہانا
تم تو وہاں خُشیوں کے شادیانے بجانا
ہم دور ہو گئے ہیں ہمیں بھول نہ جانا
برسوں کا ساتھ ہے تم چھوڑ نہ جانا
ہمارے نرم سے دل کو یونہی توڑ نہ جانا
تمہاری یاد ہمیں اب بھی پہروں رُلاتی ہے
تمہاری قدر ہمارے دل میں اب بھی باقی ہے
دُنیا جب زخم دیتی ہے تو مرہم تم ہی ہوتے ہو،
آنکھیں جب برستی ہیں تو پونچھا تم ہی کرتے ہو
درد جب بے تحاشا ہو دوا تُم ہی ہوتے ہو
نہیں شکوہ تمہی سے نہ ہے کوئی شکایت بھی
فقط اک ہی تمنا ہے۔۔۔
ہم دور ہو گئے ہیں ہمیں بھول نہ جانا!

                          فائقہ فرحت ریاض

Mein soch rahi hon ke by Faiqa Farhat Riaz



میں سوچ رہی ہوں کہ
آنکھوں میں جو آنسو ہیں
انکی ہے خبر کس کو۔۔۔؟
اس دل پہ ہے جو بیتی
اسکی ہے خبر کس کو۔۔۔؟
اس بےحس زمانے میں
کس کو ہے خبر میری۔۔۔؟
میرا کانچ سے نازُک دل
میرے جیسوں نے ہی توڑا
میں ٹوٹ گئی تھی جب
میرے جیسوں نے بکھیرا پھر
میں سوچ رہی ہوں کہ
جب وقت بدل جائے
تو کیوں لوگ بدلتے ہیں
کیا خبر کسی کو ہے۔۔۔؟
میں نے خواب جو دیکھے ہیں
مجھے انکو پرونا ہے
تعبیر کے دھاگوں میں
میں کانچ کی گُڑیا ہوں
جِسے توڑتا زمانا ہے
پھر زخم جو لگتے ہیں
تکلیف جو ہوتی ہے
 ان  رستے زخموں کی
اسکی ہے خبر کس کو۔۔۔؟
لوگوں کے لہجوں کو
میں نے پرکھ کے دیکھا ہے
جہاں سختی غضب کی ہے
یہ دور ہی ایسا ہے
جہاں سبکی زبانیں ہی زہر اُگلتی ہیں
دل سب کے ہی دیکھے ہیں
نفرتوں میں جو ڈوبے ہیں
میں سوچ رہی ہوں جو
کیا خبر کسی کو ہے۔۔۔؟

                        فائقہ فرحت ریاض