یہ جو کہتے ہیں تم سے
کہ اپنا تعارف دیجیئے
کہہ دینا کہ ہے بسیرا
سب کے دلوں میں
و جو کہتے ہیں نزدیک تیرے
حسن کا پیمانہ ہے کیا
کہہ دینا کہ ہے یہ وردی
سب کی نگاہوں میں
وہ جو کہتے ہیں کیوں ہو
حساس تم اس قدر
کہہ دینا کہ رچا ہے عشق
میری ان رگوں میں
وہ جو کہتے ہیں کہ کیوں تمہیں
طلب ہے شہادت کی اس قدر
کہہ دینا کہ آخری تمنا یہی
میری ان خواہشوں میں
وہ جو کہتے ہیں کہ بات نہیں
یہ چاہتوں کی صرف اے حجاب
حکمرانی کرتے ہو بس تم
سب کے دلوں میں
No comments:
Post a Comment