اسے کہنا ۔ ۔۔ ۔ ۔
کہ جب تم کو میری قضا کی
خبر پہنچے
تو جلدی نہ کرنا آنے میں
۔ ۔ ۔ ۔
اگر تم وقت پر پہنچے توْ
میرا غرور ٹوٹ جائے گا
جب قریب کھڑے ہو میری میت
کے
تو چہرے سے کفن مت ہٹانا
تم خود پہ قابو نہیں رکھ
پاؤ گے
تم اک بھی آنسو مت بہانا
اگر آنکھ تمھاری نم ہو
گئی تو
میرا غرور ٹوٹ جائے گا
جب ضرورت ہو چار کاندھوں
کی
تم اپنا کاندھا نہ دینا ۔
۔ ۔
جب لوگ صف در صف کھڑے ہو
کر
میری مغفرت کے کلمات
پڑھیں
تم اس صف میں نہ کھڑے
ہونا
کہ تمھارے ایسا کرنے سے
۔۔
میرا غرور ٹوٹ جائے گا ۔
۔ ۔
از شوئنگ فلاور
No comments:
Post a Comment