affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Bat ati hay labon tak by Humaira

Thursday, 2 April 2020

Bat ati hay labon tak by Humaira

بات آتی ہے لبوں تک____ پر سی لیا کرتے ہیں
اس مجبورئ بیاں کو محرومئ بیاں کر لیا کرتے ہیں
تیرے سمندر بھرے نینوں سے جب آنسو نکلیں
الفاظ بنا کر انکو__ کہانی بن لیا کرتے ہیں
تم سے ملنے کا ہو گا اشتیاق__ جسے ہو گا
تصور جاناں میں تو ہم بھی مل لیا کرتے ہیں
اس اجمل وصل کے متلاشی تھے ہم بھی کبھی
خرقہ پوش سمجھ کر دل کو سمجھا لیا کرتے ہیں
اپنے سارے دریچے کھولے رکھتے ہیں تاسر شام
تیرے انتظار میں_ دیپ جلا لیا کرتے ہیں
خود کی مجبوری کو بھول بیٹھتے ہیں اک پل
ساقی سے جب اک جام_ پی لیا کرتے ہیں 
مہر مشکک جانتے ہیں قصور انکا بھی نہیں کوئی
ہر کسی کی منشاء پہ جو خود کو ڈھال لیا کرتے ہیں
   حمیرا
ہری پور

No comments:

Post a Comment