دل اور دماغ
دل اور دماغ میں ہمیشہ ہی جنگ رہی ہے
کہیں سلطنت دل کی کہیں دماغ کی رہی ہے
کبھی جو دل کی سنی تو مات رہی ہے
گر دماغ کی سنی تو اختلاف رائے رہی ہے
نہ ہو دونوں کہیں متفق تو گریا و زاری رہی ہے
یوں بے سبب ہی نہیں زندگی غمگین رہی ہے
دل اور دماغ میں ہمیشہ ہی جنگ رہی ہے
کہیں سلطنت دل کی کہیں دماغ کی رہی ہے
۔۔نورفاطمہ۔۔
*******
نا جانے زندگی کیا چاہتی ہے
نا جانے زندگی مجھ سے کیا چاہتی ہے
ہے یقیں کچھ تو منفرد ونیا چاہتی ہے
میرا رنگ روپ نکھارنا چاہتی ہے
میرا سویا بخت جگانا چاہتی ہے
بے روحوں میں نئ روح چاہتی ہے
بنجر ویرانوں میں گلشن چاہتی ہے
پت جھڑ کے موسم میں بھی بہار چاہتی ہے
یعنی مجھ میں اک نیا انساں چاہتی ہے
نا جانے زندگی مجھ سے کیا چاہتی ہے
ہے یقیں کچھ تو منفرد و نیا چاہتی ہے
۔۔نورفاطمہ۔۔
*******
نا کر بیاں راز دل اے ابنِ آدم
نا کر بیاں راز دل اے ابنِ آدم
کہ یہاں تماشا بن جانے میں زرا سی دیر لگتی ہے
گر کھل جائے جو حقیقت تری زمانے بھر میں
پھر یہاں بدنام ہو جانے میں زرا سی دیر لگتی ہے
تبھی قدم بہ قدم سنبھل کر چلنا نور
کہ یہاں زندہ درگور کرنے میں زرا سی دیر لگتی ہے
۔۔نورفاطمہ--
********
انتہائے صبر
مجھے غم دے جو نہ دوا دے
مجھے راکھ بنا کے اڑا دے
مجھے دے دغا جو نہ شفا دے
مجھے دے سزا جو نہ جزا دے
مجھے پروان چڑھا کے گرا دے
مجھے جلا کے پھر تو بجھا دے
میرے جسم و روح کو داغ دے
مجھے تاریکیوں میں ڈبا دے
میں بندہ ہوں مومن مزاج سا
میری انتہائے صبر نہ دیکھ ، تو جبر بڑھا دے
۔۔نورفاطمہ--
********
کچھ وعدے ہیں جو بھلانے ہیں
کچھ وعدے ہیں جو بھلانے ہیں
کچھ درد دل کے بھی تو سلانے ہیں
جو نا ہے دسترس میں میری
وہ اشک بھی تو بہانے ہیں
مجھے مے کدے کے جام میں
شبِ غم بھی تو چھپانے ہیں
جو نا دل سمجھے، نا دماغ مانے
وہ رسم زمانہ بھی تو نبھانے ہیں
کچھ خواب وہ جو نا حقیقت ہوں
وہ جلے چراغ بھی تو بجھانے ہیں
کچھ وعدے ہیں جو بھلانے ہیں
کچھ درد دل کے بھی تو سلانے ہیں
۔۔نورفاطمہ--
******
شاعری
اے کم سن! تو کیا جانے کہ شاعری کیا ہوتی ہے
شاعری دل کی زباں ، روح کا لباس ہوتی ہے
جو نہ کہا ہو کبھی وہ راز بھی کہ دیتی ہے
کہ شبِ غم میں روتے ہوئے کو ہنسا دیتی ہے
شاعری بے زباں کو بھی زباں دیتی ہے
کہ خاموشی کو بھی با معنی بنا دیتی ہے
ہجر میں جینے کا اک نیا مزہ دیتی ہے
کہ درد میں مسکرانے کا ماہر بنا دیتی ہے
شاعری روح میں بھی ہلچل مچا دیتی ہے
کہ سوئے ضمیر کو بھی تڑپا کے جگا دیتی ہے
اے کم سن! تو کیا جانے کہ شاعری کیا ہوتی ہے
شاعری دل کی زباں ، روح کا لباس ہوتی ہے
نور فاطمہ
******
Waaaaaaahhhhh🔥🔥🔥
ReplyDeleteShaairi k baryy mai kya he farmayaaa 🔥🔥🔥
ReplyDelete...
ReplyDeleteانتہائی عمدہ انتخاب ہے 🖤🖤🖤
ReplyDeleteToooooo deeeeeep💔💔🔥🔥
ReplyDeleteKuchh wady hai ju mjy bholany hai🔥🔥🔥🔥
ReplyDelete