تو مجھے تماشا نہ بنا
ظلم کی دنیا میں تو مجھے تماشا نہ بنا
میرے خواب کو تو باعثِ ذلت نہ بنا
جو کروں من پسند تو میرے کردار کو تو
ستم گر ، بدکاری کا مجھے تو تمغا نہ بنا
جو چاہو جینا میں بھی نئ دنیا میں تو
میری پروان کو تو اپنا نشانہ نہ بنا
جنم لے کر کسی کے وجود سے پھر تو
اپنی مردانگی کو تو وجہ شہرت نہ بنا
اے عورت کو کم تر سمجھنے والے تو
پھر جی کے دکھا ، کبھی عورت کے بنا
۔۔نورفاطمہ۔۔
*******
وہ اک پروانہ نا ڈر سا
وہ حسن وہ نزاکت وہ دلفریب ادائیں
وہ شہد سا لہجہ کہ دل میں سما جائیں
وہ اک پروانہ نا ڈر سا کہ ہل چل مچائے
وہ دلکش ، دیوانہ سا ، کہ مجنو کہلوائے
وہ راز ایسا نا جسے بوجھ کوئی پائے
وہ فنکار ایسا جو نہ سمجھ کوئی پائے
وہ مسافر ایسا نا جو کبھی منزل بھلائے
وہ کامیاب ایسا جو نا کبھی لالچ دکھائے
وہ جو لاکھوں میں بھی اپنا لوہا منوائے
وہ شمشیر سی تیز اپنی ڈھارس بندھوائے
وہ وجود ایسا جو لہو تک گرمائے
وہ قلم ایسا جو نہ کبھی مات کھائے
وہ کردار ایسا جو نہ کبھی سر جھکائے
وہ عظیم ہستی جناب سمیع اللہ کہلوائے
۔۔نورفاطمہ۔۔
******
🔥🔥🔥🔥🔥
ReplyDelete🖤🖤🖤🖤
ReplyDeleteWaaaaaahhhh 🔥🔥💔
ReplyDeleteAyeeeeee haaayeeeeee
ReplyDelete