اک عرصہ ہوا
اک عرصہ ہوا مجھے مسکرائے ہوئے
کہ کسی کو دل کا حال سنائے ہوئے
جو کبھی دیکھا خواب سوئے ہوئے
کہ جیسے جگنو چمکے ٹمٹمائے ہوئے
زمانے کے کھیل میں الجھائے ہوئے
تھک جاتی ہوں اشک چھپائے ہوئے
کبھی جو دامن اپنا پھیلائے ہوئے
گرتی ہو سجدے میں گھبرائے ہوئے
کہاں پا سکے گی راحتیں یہاں نور
اِن بے ضمیروں سے آس لگائے ہوئے
۔۔نورفاطمہ۔۔
🖤🖤🖤
ReplyDelete🔥🔥🔥🔥
ReplyDelete💔💔💔💔
ReplyDelete