affiliate marketing Famous Urdu Poetry: 2022

Saturday, 31 December 2022

December by Samia Nisar

🌸الوداع دسمبر🌸
اے دسمبر جاتے ہوۓ پیغام لے جانا
ہر ذی روح کو غم سے بری کر جانا
اپنی سرد سی ہواؤں کو🌱
کہر میں لپیٹی راتوں کو🌁
بےرنگ سی شاموں کو ساتھ لے جانا🌓
اپنی سرد سی پھوار سے☔
صبح کی ٹھٹھرتی اوس سے
دلوں کی کثافت کو دھو جانا💖
سب کے چہروں پہ مسکراہٹ کھلانا
سب کے لیے خوشیوں کے سندیسے لانا
ہر ذی روح کو غم سے بری کر جانا❤
   📝از قلم سمیعہ نثار✒

Friday, 30 December 2022

Zindagi gulzar nahi by Khadija Riaz

زندگی گلزار نہیں

 

زندگی گلزار نہیں

خارزار بھی نہیں

بس

عجیب ہے

ہر پل رنگ بدلتی ہے

کبھی بہار جیسی رونقیں لیے

کبھی خزاں جیسی ویرانیاں لیے

کبھی جون جیسی گرمی لیے

کبھی دسمبر جیسی لیے خشکی لیے

کبھی خوشیوں کا روپ دھارے

اور

کبھی غموں کا اندوهناک روپ دھارے

یہ ہر پل رنگ بدلتی ہے

کبھی بدلتے ہوئے رشتوں کی صورت میں

اور کبھی دلفریب رشتوں کی حقیقت بے نقاب کرتے ہوئے

یہ ہر پل رنگ بدلتی ہے

زندگی گلزار نہیں

خارزار بھی نہیں

بس

عجیب ہے

خدیجہ ریاض

***********

Ghazal by Serosh Saher

غزل

میں ہوش میں تھا اگر تو اس پہ مر گیا کیسے

یہ زہر محبت من میں یوں بھر گیا کیسے

 

کچھ اس کے انداز میں لگاوٹ ضرور تھی ورنہ

وہ میرے دل میں یوں اتر گیا کیسے

 

ضرور اسکی ہی یہ مہربانی ہو گی ورنہ

نشے میں اپنے ہی گھر میں پہنچ گیا کیسے

 

اسکی پر فریب محبت میں اے دوست

میں تپتے صحرا کا سفر بھی کر گیا کیسے

 

جسے بھلانے میں ہی ہو گیا تھا ناامید

میں آج اس سے رخ پھیر کر گزر گیا کیسے

 

ابھی تک حیرانی برقرار میری ہے سحر

وہ جو محوب تھا مجھے میرے دل سے اتر گیا کیسے

(سروش سحر)

*********

Aye humnawa by Serosh Saher

یہ غلط فہمی ہے تیری اے ہمنوا

کہ ہم مرتے ہیں تم پر اے دلربا

 

معصومیت میں لپٹی تیری ہر ادا

کرتی ہو گی زمانے کو تجھ پر فدا

 

سج سنور کر آتی ہے جو سامنے

تو سمجھتی ہے  مجھے لے گی پھنسا

 

پھنسے ہیں نہ پھنسیں گےتیرے اس جال میں

بے کار کے یہ تیر نہ ہم پر چلا

 

ہے یہی بس تجھ سے اک التجا

سر پر اپنے آنچل کو لے تو سجا

 

لب پر ہر دم ہے اب سے یہ دعا

اللہ اس ڈائن کے شر سے مجھکو بچا

(سروش سحر)

************

Ghazal by Serosh Saher

غزل

چپکے چپکے رات دن تیرا مسکرانا یاد ہے

ہم کو تیری دلگی کا وہ فسانہ یاد ہے

 

چوری چوری جس طرح تم دیکھتے تھے ہمنوا

مدتیں گزریں پر اب بھی وہ اندازحجابانہ یاد ہے

 

گرمیوں کی دھوپ میں بس میری اک جھلک کے واسطے

وہ تیرا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے

 

سج کے سنور کے ،مسکرا کر دعوت حسن دیتے ہوۓ

میرے کمزور دل پہ تیرا بجلی گرانا یاد ہے

 

مجھ سے ملتے ہی وہ کچھ بے تاب ہو جانا تیرا

اور پھریوں حق سےصنم گلے سے لگانا یاد ہے

(سروش سحر)

***************

 

My Perception by Khadija Riaz


Ek shehar mohabbat tha by Khadija Riaz













Main aseer e zaat hoon by Khadija Riaz


Alvida December by Summiya Nisar

🌸الوداع دسمبر🌸

اے دسمبر جاتے ہوۓ پیغام لے جانا

ہر ذی روح کو غم سے بری کر جانا

اپنی سرد سی ہواؤں کو🌱

کہر میں لپیٹی راتوں کو🌁

بےرنگ سی شاموں کو ساتھ لے جانا🌓

اپنی سرد سی پھوار سے☔

صبح کی ٹھٹھرتی اوس سے

دلوں کی کثافت کو دھو جانا💖

سب کے چہروں پہ مسکراہٹ کھلانا

سب کے لیے خوشیوں کے سندیسے لانا

ہر ذی روح کو غم سے بری کر جانا

📝از قلم سمیعہ نثار

***********

Kabhi meri kami staye gi by Talkh

کبھی دنیا مکمل بن کے آے گی نگاہوں میں ‌‌ 💯کبھی میری کمی ستاے گی
*یہ میرا ظرف تھا کے چھوڑ دیا تجھے*.....!!🥀
🍂
*ورنہ سانپ کو تو لوگ کچل دیا کرتے ہیں*🙂
💯
🦋_______________ 🌍🥀
🔏کنارا کر رہے ہیں ہم سب سے
اور زیر غور تم بھی ہو 🖤
🔥
حرام تعلقات کی فضول مصروفیات انسان سے سجدے کی توفیق بھی چھین لیتی ہے 🖤🥀
Talkh 🤐
🍃────┼●•✨🎗️

تجھے ایک شخص پہ مان تھا، وہ کہاں گیا؟؟🖤🥀
تیرے آج کل وہ______ بھرم نظر نہیں آ رہے🙂🖤

*میں دیر سے سمجھا ہوں
۰۰۰احباب کے فریبوں کو✨*

*میں نے ہر اُس شخص کو جھوٹا سمجھا*
*جو تُمہارے بارے میں سچ کہا کرتا تھا*

*" ‏ایک غلط شخص سے مِلا دھوکہ دس صحیح اِنسانوں پر اعتماد کرنے کی راہ میں رُکاوٹ بن جاتا ہے! ۔🙂
💔_

میں زمانے کا تھکا آپ کے پاس آیا ہوں
آپ دل کو نہ مرے اور دُکھانے لگ جائیں🦋
🎀

کیا ستم ہو کہ نئے سال کو چل دیں ہم لوگ
اور تعاقب میں وہی روگ پرانے لگ جائیں🦋
🎀

عمر رفتہ کو ترے شہر کے بازاروں میں
ڈھونڈتے ڈھونڈتے ممکن ہے زمانے لگ جائیں🦋
🎀
,🥀🥀🥀🖤🤐

*ہر ایک فرد سے سنو گے تم داستاں ہماری* *🖤🤐
*ہم وہ ہیں جو ہر محفل میں دہرائے جائیں گے*🥀

 ****************

Mujhy bhula kar by Rania Shahid

مجھے بھلا کر

وہ دور بہت ہو گیا صبا مجھے بھلا کر

وہ صدیوں سے نہیں ملا صبا مجھے بھلا کر

 

اس شخص سے کہنا ایک بار لوٹ آئے

سنا ہے وہ بہت خوش ہے صبا مجھے بھلا کر

 

مجھے بنجر کر کے وہ کس کو سیراب کر رہا ہے

سنا ہے وہ بہت شاد ہے صبا مجھے بھلا کر

 

میں لیلا تھی نہ وہ مجنوں بنا میرے لیے

سنا ہے وہ رانجھا ہے کسی اور کا صبا مجھے بھلا کر

 

میں چھوڑ آئی ہوں اس راہ کو جس پے وہ تھا کھڑا

سنا ہے وہ آج بھی وہیں کھڑا ہے صبا مجھے بھلا کر

 

لوگوں اسے کہنا کہ مجھے یاد کر لے فرصت سے

سنا ہے وہ بہت روتا ہے صبا مجھے بھلا کر

  

_رانیہ شاہد

Monday, 26 December 2022

Poetry by Hafsa Kanwal

حال ظاہر تو ہر کوئی جان لیتا ہے 🤗

حال دل بھی کوئی جانے تو کمال کی بات ہے 🧬۔

 

 

تنہائی اور کچھ نہ سہی مگر

راز🤫 رکھنا سیکھا دیتی ہے ۔

 

 

بچپن  بھی کیا کمال کی چیز ہے

ہر خیال سے آزاد 🤗ہر گناہ سے پاک ۔

 

 

یہ دن تو جیسے کیسے گزر جاتے ہیں 🤗

پر راتوں کو تیری یادیں سونے نہیں دیتی ۔

 

 

اے مولا رکھنا ہمیں ہر شر 🤪 سے محفوظ

چڑ گیا ہے ہمارے اوپر بھی عشق کا بھوت ۔

 

رب کرے جس کی حفاظت

اسے توڑ سکتی نہیں کوئی طاقت ۔

 

ہم ہے ہی نواب 🤗

تم کیا لگاؤں گے حساب ۔

 

آزما لو ہر چال توڑنے کے لیے ہمارا ساتھ 🤝

ہارنا 🥴صرف تمہیں ہی ہے یاد رکھو یہ بات 🤭۔

 

ہمیں جو خود پر ناز ہے وہ بے وجہ تو نہیں

کہ ہم جس کو چاہے وہ خود کو عام کیوں سمجھے🤗۔

 

 

یوں لگتا ہے دوست تیرا مجھ سے خفا ہونا

جیسے پھول کا خوشبو سے جدا ہونا ۔

رائٹر ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔حفصہ کنول۔۔۔۔

 

Poetry by Aroojy

میری چھوٹی سی حسرت تھی

میرا نام اس کے نام کے ساتھ ہو

عروج بچھڑنے کے بعد میری تمنا ہے

میرے نام کے ساتھ مرحومہ ہو

Aroojy 🥀

**************

میری شاعری کی کیا حیثیت اس کے حسن کے آگے

یاروں

ایک تو وہ غذب کا حسیں ہے دوسرا چاۓ کا شوقین ہے

Aroojy 🥀

************

تجھ سے ہے تجھ سے رہے گا

"أردو"میں جسے عشق کہتے ہے

Aroojy 🥀

**************

ہم ٹھرے غنچہ عشق

ہم ٹھرے عشق کی ادھوری کتاب

چاہ کے بھی پوری نہ کرپاۓ

افسانہ عشق کی یہ نامکمل داستاں

Aroojy 🥀

****************

میری چھوٹی سی حسرت تھی

میرا نام اس کے نام کے ساتھ ہو

عروج بچھڑنے کے بعد میری تمنا ہے

میرے نام کے ساتھ مرحومہ ہو

Aroojy 🥀

***********

چلو اب یو بھی آزماتےہیں

آپ کہتے ہےتوبھول جاتےہے

Aroojy 🥀

*************

حاکم دل نے کہا کیوں نہ چھوڑ دی جاۓ حکومت

عروجِ

تب سے سلطنت بکھری پڑی ہے

Aroojy 🥀

**************

میری شاعری کی کیا حیثیت اس کے حسن کے آگے

یاروں

ایک تو وہ غذب کا حسیں ہے دوسرا چاۓ کا شوقین ہے

Aroojy 🥀

**********

تجھ سے ہے تجھ سے رہے گا

"أردو"میں جسے عشق کہتے ہے

Aroojy 🥀

**********

ہم ٹھرے غنچہ عشق

ہم ٹھرے عشق کی ادھوری کتاب

چاہ کے بھی پوری نہ کرپاۓ

افسانہ عشق کی یہ نامکمل داستاں

Aroojy 🥀

Wednesday, 21 December 2022

Marz e ishq by Serosh Saher

"مرض عشق"

کہ مرض عشق میں جاناں ، گہن نیندوں کو لگتا ہے

اور جب یہ آنکھ جگتی یے ، درد دل میں پھر اٹھتا ہے

 

کہ کالی رات میں اکثر ، جب سب سپنوں میں کھوۓ ہوں

کوئ بچھڑا ہوا ساتھی ، پھر یادوں میں جگتا ہے

 

اور ان یادوں کے جگتے ہی ، درد دل کے بڑھتے ہی

کوئ مضبوط بندہ بھی ، ضبط پھر کھونے لگتا ہے

 

سمجھتے ہو کہ وادی عشق ،  بہت پر کیف وادی یے؟

اور اس وادی کا ہر طائر ،  میٹھے گیت گاتا ہے؟

 

ارے پاگل یہ وادی تو ،  بہت پر خطر وادی ہے

جو اس رستے پہ چلتا ہے ، وہ مرتا ہے نہ جیتا ہے

 

کہ مرض عشق میں جاناں ، بہت تکلیف ہوتی ہے

اور اس تکلیف میں اکثر ، وہ بے جاں ہونے لگتا ہے

(سروش سحر)

************