affiliate marketing Famous Urdu Poetry: .زندگی کو نہ بنا لیں وہ سزا میرے بعد

Wednesday, 23 March 2016

.زندگی کو نہ بنا لیں وہ سزا میرے بعد



.زندگی کو نہ بنا لیں وہ سزا میرے بعد
حوصلہ دینا انہیں میرے خدا میرے بعد

کون گھونگٹ کو اٹھائے گا ستمگر کہہ کر
اور پھر کس سے کریں گے وہ حیا میرے بعد

پھر زمانے میں محبت کی نہ پُرسش ہو گی
روئے گی سسکیاں لے لے کے وفا میرے بعد

ہاتھ اٹھاتے ہوئے ان کو نہ کوئی دیکھے گا
کس کے آنے کی کریں گے وہ دعا میرے بعد

کس قدر غم ہے انہیں مجھ سے بچھڑ جانےکا
ہو گئے وہ بھی زمانے میں جدا میرے بعد

وہ جو کہتا تھا کہ ناصرؔ کے لئے جیتا ہوں
اس کا کیا جانئے کیا حال ہوا میرے بعد

No comments:

Post a Comment