affiliate marketing Famous Urdu Poetry: دُشمنِ جاں کئی قبیلے ہُوئے

Sunday, 27 March 2016

دُشمنِ جاں کئی قبیلے ہُوئے


دُشمنِ جاں کئی قبیلے ہُوئے
پھر بھی خُوشبو کے ہاتھ پِیلے ہُوئے

بد گُمانی کے سَرد موسم میں
میری گُڑیا کے ہاتھ نِیلے ہُوئے

جب زمیں کی زباں چٹخنے لگی
تب کہیں بارشوں کے حیلے ہُوئے

وقت نے خاک وہ اُڑائی ہے
شہر آباد تھے جو ٹِیلے ہُوئے

جب پرندوں کی سانس رُکنے لگی
تب ہواؤں کے کُچھ وسیلے ہُوئے

کوئی بارش تھی بد گُمانی کی
سارے کاغذ ہی دِل کے گَیلے ہُوئے

- نوشی گیلانی

No comments:

Post a Comment