affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Fasla by Honey Sarkash

Friday, 10 April 2020

Fasla by Honey Sarkash


دل کو بس یہ احساس ہے
جہاں ہے تو میرے پاس ہے

فاصلہ ہے زرا سا درمیاں
جی میں یہی پھانس ہے

کوٸ ہے جو ہے بس ہمارا
بات یہی ایک خاص ہے

انجان لوگ ہیں اپنے یہاں
تعلق کی یہ الگ باس ہے

خلوص کے ہیں رشتے سارے
اپنی سی ہی تو مٹھاس ہے

مطمئن ہے اب یہ من بہت
وقت یہی ہمیں تو راس ہے

اک دن سب ہوجاۓ گا بہتر
ہر پل امید یہی اور آس ہے

کچھ باتوں پر جلتا ہے دل
رشتئہِ خوں کی دھانس ہے

بھول بیٹھےہیں سب سؔرکش
ناخون سے جدا ہوا ماس ہے

کلامِ سؔرکش

No comments:

Post a Comment