affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Karona say nahe by Rana Hamza Akram

Friday, 3 April 2020

Karona say nahe by Rana Hamza Akram

" کرونا سے نہی, تیرے پاس نا ہونا سے مارے گئے" 

اگر میں وبا کے ان دنوں میں مارا جاؤں تو 
اور تمہارا خدا اپھر  مان جائے تو 
تم سے وبا کے یہ سیاہ بادل چھٹ جائیں تو
یہ مندر,مسجد اور کلیسا
عبادت گزاروں سے پھر بھر جائیں تو
ان غمگین چہروں پر پھر خوشیاں لوٹ آئیں تو
یہ بازار,کوچےاورگلیا ںسب پھر سے کُھل جائیں تو
پھر
بہار کے اس رنگین موسم میں 
تم اپنے پیاروں سے تو ملنے جاؤ گے نا
مری اک عرض مانو گے
میرے پیاروں سے بھی مل آنا تم 
اگر تم ملنے جاؤ تو
انہیں بس اک بات بتلا آنا 
بعد وبا کے چھٹ جانے کے
جو وعدہ تھا میرا ان سے پھر ملنے کا
 وہ وعدہ ٹوٹ گیا مجھ سے 
لیکن یہ حقیقت بھی بتلانا تم 
اس وبا نے مجھ کو نہیں مارا
اس وبا سے جو چند روزہ
ان سے  میری  جدائ تھی
بس یہی میری قاتل ہے.

( رانا حمزہ اکرم)

No comments:

Post a Comment