affiliate marketing Famous Urdu Poetry: May 2020

Tuesday, 26 May 2020

Mein Bint e Hawa by Sahaghsha


 میں ، بنت ہوا
اور جب میں دیکھتی ہوں ، اسکو رمضان کی تپتی دھوپ میں فیکٹری میں کام کرتے ہوئےاور جب وہ اپنے آبلے سے بھرے ہاتھ میرے آگے رکھتا ہےاور جب وہ بتاتا ہے کے جلتی دھوپ اسکے پیر بھی جلااتی ہے تو میں رو پڑتی ہوں ، اسکی ہمت پر ....
وہ تو مرد ہے ، عیش و عشرت میں پلا ہوا ہا ، پِھر بھی جی جان سے محنت کرتا ہے ، تو میں تو عورت ہوں ، ثابت قدمی اور برداشت کی مورت ، میں کیوں ناہ اسکے نقش پا پی چلون ؟ جب وہ اِبْن آدَم ، کانٹوں پہ چل کر راہیں گلاب كرسكتا ہے
 تو میں ، بنت ہوا ہو کر کیوں ناہ زمانے کی سختی سہہ کر اپنے گلشن کو آ بیار کروں ؟
©sahaghsha

صہاغشہہ
Sahaghsha

Rang by Sahaghsha

میں تیرے رخسار کا رنگ ہوں
 تم خوش رہو میں سنورتی جاؤنگی

صہاغشہہ
Sahaghsha

Love Stories by Sahaghsha

: لو اسٹوریز
اک بات سنو
کچھ ایسا ہوا
میں اسکو ملی 
وہ مجھکو ملا 
اظہار ہوا 
پِھر اقرار ہوا 
میں دوست بنی 
وہ یار ہوا
مجھے عشق بہت
اسے پیار بہت
دونوں میں تکرار بہت
پِھر کچھ یوں ہوا
وہ روٹھ گیا 
مجھے چھوڑ گیا
میں سہہ گئی
اور ٹوٹ گئی 
پِھر کچھ یوں ملے
وہ تنہا تھا
میں اکیلی تھی
بس ہم دو تھے
اور کوئی نا تھا
وہ تکتا رہا 
میں بے بس رہی 
نہ اظہار ہوا
نہ پیار ہوا
بس فرق اتنا تھا
وہ مٹی کے اوپر روتا رہا
میں مٹی کے اندر سوتی رہی 
. . . . . .

صہاغشہہ
Sahaghsha

Thursday, 21 May 2020

Tera he dor hay by Komal Noor

"آج کے مسلمان کے نام جس کی مثال آج اس آگ کی طرح ہے جس کے اپنے ہی بعض حصے بعض حصوں کو جلا رہے ہیں اور اس کی تپش سے دشمن جاناں مستفید ہوکر خود کو زمانہ کے سامنے گرما کر اوج ثریا حاصل کرنا چاہتا ہے"

(((تیرا ہی دور ہے)))

سوچ وہ کوئی گماں نہیں
یہ درد ہے ،  کہ دردِ دوا نہیں
تیرے دل پہ تیرا  زور ہے
تیرا عشق ہے، تیرا سوز ہے
تو عکس رکھ ، تو مکاں بنا
تو رکھ قدم ، تو سماں بنا
تو دے دعا ، تو جہاں بنا
تو کہے تو اک عرض کروں!!
لفظوں میں یونہی بہا نہ کر
کبھی در بدر  پھیرا نہ کر
تو ان کہی باتوں کو سنا نہ کر
خود میں خود کا سنگ رکھ
ساز باز تو توڑ دے 
محبت کا نیا رنگ رکھ
شناسائی  رکھ ، کردار رکھ
ناحق کہیں جما نہ کر
تیرا ردھم تیرا جمال ہے
رنجش میں خود کو تباہ نہ کر
منظر سے پرے نہ ہٹ
ستارے جبین پر رکھ
مکتب بنا ، قلم رکھ
مقتل کو خونِ گلاب دے
اپنے تشخص کو برقرار رکھ
تو بس اتنا سا کام کر
دشمنِ جاناں سے نباہ نہ کر

Monday, 18 May 2020

Mohabbat by Khan Zada


محبت یوں کہنے کو تو اِک لفظ ہے
فقظ اُن کے لیئے جنہیں کبھی ہُوئی ہی نہیں

Ishq by Khan Zada


عشق کا "ع" عزاب ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت کا "م" بھی موت سے کم نہیں!

Mohabbat by Khan Zada


محبت اک سفر ہے جاناں!!!!
تم ساتھ دو تو۔۔۔۔۔۔!!!!
انجانی منزل کے راہی ہو جائیں¿¿

Saturday, 16 May 2020

Wah takhleeq hay khaliq teri by Gohar Khan

واہ تخلیق ہے خالق تیری
عجب کہانی ہے الفت میری
بچپن کی فرمائش تھی
جس عشق کی مجھکو خواہش تھی
کوئی الڑھ شوخ حسینہ ہو
جس کیلیئے مرنا جینا ہو
جو مست نگاہ اٹھائے تو 
یہ سورج صبح کا دن چڑھائے
بن بادل میگھا برسی جائے
اس جنگل کے سارے پکھو
چڑیا طوطے بلبل جگنو
سب اسی کے گانے گائیں
سب ہی اس کو دیکھنا چاہیں
کوئی ایسا چاند سا چہرہ ہو
زلفوں کا جس پہ پہرہ ہو
دو آنکھیں جھیل کا منظر دیں
اور پلکیں ان پہ پہرہ دیں
دانت ہوں موتی دانوں سے
بھنویں ہوں تیر کمانوں سے
ہونٹ گلاب کی پتیاں ہوں
بس چند ہی اسکی سکھیاں ہوں
جو اسکی نظر اتارتی ہوں 
جب گھنے بال سنوارتی ہوں
کل رات کی بات ہے گوہر جی
وہ دیکھی شوخ حسینہ سی
روحی بن کر روح میں اتری
چاندنی جیسے جھیل میں اتری
سبز لباس میں لپٹی تھی 
جب وہ دل میں اتری تھی
جھکی جھکی نگاہیں تھیں
وہی شوخ ادائیں تھیں
بچپن کی جو فرمائش تھی
جس عشق کی مجھکو خواہش تھی
مولا اک فرمائش ہے
بچپن کی میری خواہش ہے
لوگ دنیا کے نیک ہو جائیں 
گوہر روحی ایک ہو جائیں

Disa sarapa husan da mailk by Gohar Khan

میڈی سرائیکی دی نظم تواڈی نظر (شاعر گوہر خان میانوالی)

ڈساسراپا حسن دا مالک 
اے تیڈے وال ہن یا جال پھندے
میں تیڈے والاں دے پھندے دے وچ
جے پھس کے مرساں تاں پیار کرسیں

ڈسا سراپا حسن دا مالک
کہ جد وی مینوں توں حس کے ڈیدھیں
تاں تیڈی کھاکھ دے وچ وچالے ہک ٹوہیا بنڑدااے
میں تیڈی کھاکھ دے ٹوہےدےوچ جےڈبکے مرساں تاں پیار
 کرسیں

ڈسا سراپا حسن دا مالک 
تو ایڈا سونہڑاں ایں خدا دی قسمیں نظر نہ لگی
اجازت ہووے میں تیڈی قوساں دے وچ وچالے جے
اپنڑی اکھیاں چوں سرمہ کڈھ کے ہک تل چا لاواں تاں پیار کرسیں

Thursday, 14 May 2020

Kaha tha na by Khan Zada


کہا تھا نا ظالم سماج ہو جاؤ گے ۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسروں کی طرح تم بھی چھوڑ جاؤ گے
کیۓ تھے جو وعدے تم نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمر بھر ساتھ نبھا نےکے ۔۔۔۔۔۔۔۔!!
اک پل میں سب توڑ جاؤ گے ؟؟؟؟
کہا تھا نا اپنی محبتوں کو۔ ۔۔۔۔۔۔۔
یوں نا مُجھ پہ نثار کرو !!!!!!
لگ گئی نظر زمانے کی تو
خود کو بھی اُسی آگ میں جلتا ہوا پاوگے
اک تم ہی تو محور تھے میری محبتوں کا میری شدتوں کا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!
کہاں معلوم تھا تم ھی سرِبازار۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
اپنے عشق کی چادر اُتار جاوگے!!!!!!!
بچی ہیں جو سانسیں اُن کے تھمنے پر ۔۔۔۔
میرے وجود کو منوں مٹی تلے دبنے تک؟
بتاو جاناں تم بھی صفِ ماتم بِچھانے آوگے؟ ؟؟؟
یا یوں ہی ظالم سماج ہو جاوگے
اوروں کی طرح تم بھی تنہا چھوڑ جاوگے۔ ۔۔۔۔


Tuesday, 12 May 2020

Juda by Honey Sarkash


Juda by Honey Sarkash


Intezar by Ajwa Afzal


Fitrat by Ajwa Afzal


Dil lagi by Ikhlaq Ayub

اپنوں  سے دل لگی کا زمانہ نہیں رہا
اُن کی گلی میں روز کا جانا نہیں رہا

تیمارداری کو تھے کب سے ہی  منتظر
پوچھیں تو صاف کہنا ؟ دیوانہ  نہیں رہا

Manzer by ikhlaq ayub

اُس  گنبدِ خضریٰ  کے نظارے نہیں بھولے
منظر وہ کرم کے تھے پیارے نہیں بھولے
 اس ارضِ مقدس پہ جو پہنچے تو نصیبا
دامن میں جو اُترے تھے ستارے نہیں بھولے
اب کیسے کوئی بھائے بھلا   مجھ کو میاں جی

طیبہ میں جو دن رات گزارے نہیں بھولے

Wafa by Ikhlaq Ayub

محبت میں وفاداری سمجھانے لگے
میرے تو آئے ہوش بھی اڑانے لگے

لوگ ملتےہیں روز تیری دہلیز چومتے
سمجھ گئے ہو کیوں یہ سب آنے جانے لگے

تمہیں تو خیر کوئ پتہ نہیں ناں، جانتا ہوں
 ہم تو پاگل ہیں جو تم کو سب بتانے لگے

غیر کا حق ہے آزمائے مجھ کو
غضب یہ ہے کہ بھائی، بھائی کو آزمانے لگے


اخلاق ایوب

Muhabbat by Ikhlaq Ayub

آنکھوں کی نمی نہیں جاتی
غیر کی بات اب سہی نہیں جاتی

ارے واہ تم نے اتنا کچھ کہہ ڈالا
ہم سے کوئی بات کہی نہیں جاتی

تجھ سےمحبت تھی تبھی چپ رہے ورنہ
منہ میں آئی بات اکثر رہی نہیں جاتی

ویسے تو میرے پاس سب کچھ ہے
بس ایک  تیری کمی نہیں جاتی

ان کی زلفوں کے خم اور نین کا کاجل توبہ
ان کے رخسار سے نظر  نہیں جاتی

اے نکتہ داں میری باتوں کو تُو تو سمجھ
کس لیے وہ میرے پاس سے  نہیں جاتی

ان کی نم آنکھوں کا سبب جان گیا ہوں لیکن
یہ وہ رمز ہے جو اجنبی سے کھلی نہیں جاتی

وہ چھوڑ گئے ہیں تو میں کیوں شور کروں
غضب یہ کہ یہ بات  دبی نہیں جاتی

وہ تو خوش ہے اپنے بچوں میں میاں
لگن دل لگی نہیں جاتی

وہ روتی ہے یاد کر کے مجھے شب بھر
بکواس بندکر؟یہ بکواس سُنی نہیں جاتی

میاں اخلاق ایوب

Gham E Hussain by IKhlaq ayub

غمِ حسین میں جو لوگ عزاداری نہیں کرتے
قسم خدا کی نبی سے وفاداری نہیں کرتے

واہبِ قلبی ہے مجھ کو ناز  تیری قسمت پہ
جسے حسین بلائیں وہ انکاری نہیں کرتے

مانا کہ وہاں سارے مسلماں  ہی ہوں گے
حلالی کبھی حسین سے غداری نہیں کرتے

میاں اخلاق ایوب

Pyair by ikhlaq ayub

جا رہی ہو تو پیار لے جاؤ
کر رہے ہو تو انتظار لے جاؤ

روز کہتے ہو ساتھ آو ناں
ہمیں  اس بار ساتھ لے جاؤ

میرا ہونے سے جو انکار ہے تو کام کرو
یہ انکار ہی  انکار لے جاو

اس میکدے  میں پکارنا ہو گا  اسے
جو تیرے رند ہیں پکارو  لے جاؤ

تم محبت کرتی تھی پھر یہ کیا؟
اچھا خود کے ساتھ یہ انکار لے جاؤ

سیکھی نہیں پیار میں جیت اور ہار
 اس ہار کی ہار سے ہار لے جاؤ

ہمارے دوش پہ جو خوشیوں کی شالیں ہیں
کونسی ہے تیری اپنی اتار لے جاؤ

میاں اخلاق ایوب

Ehad by Ikhlaq ayub

جا رہے ہو تو کچھ عہد نبھاتے جاؤ
جیتے ہوؤں کا سوگ مناتے جاؤ

گلے ملنا اور دیکھنا جی بھر کے تمہیں
سب میرا وہم تھا تم سرکو ہلاتے جاؤ

دل جو توڑا ہے تو رفو بھی تم ہی کرو
ورنہ اس دل گیر کا کوئی علاج بتاتے جاؤ

تیری آنکھیں جھیل ہیں اچھا تو پھر ٹھرو
جھیل ویراں کے معانی تو بتاتے جاو

Nadan by Ikhlaq ayub

ہم اگر یار تمہیں بات بتانے لگ جائیں
یہ جو  ناداں ہیں ہمیں  سمجھانے لگ جائیں

یہی صحرا، شہر ہوسکتا ہے  یقیں ہے
تم جیسے حسیں لوگ اگر آنے لگ جائیں

اب اگر بچھڑیں گے تو سدھروں گا نہیں
 ہو بھی سکتا ہے اگرساتھ نبھانے لگ جائیں


کس میں  ہمت ہے پھر آنکھ اٹھا کر دیکھے
 سہواً وہ اگر  آنکھ دیکھانے لگ جائیں

اس پہ کیا لڑنا کہ اس کے ساتھ  نشت ہے میری
مرضی ہے وہ جسے پاس بٹھانے لگ جائیں

un k nazer by Ikhlaq ayub

جو ان کی نظروں میں آ گئے ہیں
زمانے بھر پہ وہ چھاگئے ہیں

نہ جائیں گے بزمِ غیر میں ہم

کہ دل کی نگری میں آ گئے ہیں

پیا ہے جامِ وفا کو جب سے

خودی میں گویا سما گئے ہیں


کرائیں دیدار بے کسوں کو

دیوانے چوکھٹ پہ آ گئے ہیں


تمھاری صورت ہے نقش دِل میں

سبھی سے دامن چُھڑا گئے ہیں

سبھی کو بھر بھر کے، ہم کو خالی

ستم کہ ساقی رُلا گئے ہیں


کمال ان کا ہی ہے میاں جی


جو ہم سے چاہت نبھا گئے ہیں

Rangeen zavia by Komal sultan

رنگین زاویہ "

ہنسی کا زاویہ میرا
پتہ ہے یہ تکونی ہے؟
کہ اس میں اک رنگ ہے تیری
بھلی سی مسکراہٹ کا
اور تیرے دو نین شامل ہیں
جو مجھے مسکاتی کو تکتے ہیں
#کومل سلطان خان۔۔

Wada by Komal Sultan

"وعدہ"

اداسی جھانکتی ہے بدن کے چرمراتے جزیرے سے
حیاتی بند ہوتی نبضوں میں سانس لیتی ہے
آنکھیں بے بسی کے نوحے پڑھتی ہیں
زبان مقفل ہے سکوت کے گہروں تالوں سے اور روحیں بھٹکتی ہیں سکوں کی چاہ میں درماندہ
میں سانس لیتی اک لاش بن کے،
خود اپنے آپ سے جواب طلب، محبت گزیدہ ہوں
خواب بننے کی عمر میں خواب گھروندا توڑ بیٹھی
گئے وقتوں کی بات ہے جب تم میری ذات کا حصہ تھے پر اب
اپنے سانجھ کی راہیں خود روند بیٹھی ہوں
میں رشتے نبھانے کے ہنر سے شاید ناواقف ہوں
کہیں پر میں نبھا کرنے سے عاری ہوں لوگوں سے،
 کہیں پر لوگ، میری عادتیں اور خصلتیں مجھ سے
جیسے سب " یاد رکھنے " والی عادت سے میرا رشتہ ان مٹ ہے
اور اکثر  ضروری باتیں بھول جایا کرتی ہوں
یادداشت کے کینوس پر کچھ مٹے مٹے سے نقوش اب بھی تازہ ہیں
تم کس رنگ کا وعدہ لئے پلٹے تھے؟
یاد پڑتا ہے تم نے کہا تھا
" چاند کی چودھویں کو تمہیں میری بانہوں کا آسرا درکار ہوگا "
رشتوں میں چوک تعلق نگلتی ہے اور وعدوں میں چوک روابط کو
اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور میں یہ پوچھنا تو بھول گئی کہ
قمری چاند یا ساون بھادوں،
کس چودہ کو آنا ہے؟
کتنی ہی چاند کی چودہ گزر چکی ہیں
کہ اب مجھے کمرے کا کیلنڈر بھی منہ چڑاتا ہے
#کومل سلطان خان ۔۔

Mayosi by Komal sultan

مایوسیوں کو ھم نے کبھی آنے دیا نہ قریب
ہمیشہ خدا سے رہا ھے__اچھا گماں ہمیں

#کومل سلطان خان۔۔۔

Maa by KOmal sultan

♥"ماں"♥
مائیں تو بس مائیں ہوتی ہیں
یہ رب کی خاص عطائیں ہوتی ہیں
ہاتھ اٹهاتی ہیں جب دعا کےلیے
قبول ان کی سب دعائیں ہوتی ہیں
ماوں کے بغیر گھر گهر نہیں ہوتے
قبرستان جیسی صدائیں ہوتیں ہیں
ماں کو کبھی ناراض نہ کرنا لوگو
سیدهی عرش تک جاتیں ان کی آهیں ہوتیں ہیں
ابهی بھی وقت کرلو ماں کی خدمت کرلو راضی پالو جنت
مائیں مر جائیں تو پهر پچھتاوے سسکیاں اور آہیں ہوتیں ہیں
قربان جاوں میں اپنے رب پر
جس نے جنت کو ماں کے قدموں میں رکھ دیا
ماں!
ماں ایک خوشبو ہے جس سے یہ جہاں مہک اٹهتا ہے
ماں ایک دعا ہے جو ہمیشہ سر پر تنی رہتی ہے
ماں دنیا میں جنت ہے اور آخرت میں بهی
ماں ایک آه جو سیدهی عرش پر جاتی ہے
دنیا کی تمام مسرتیں پیار سے ماں کہیتے ہی مل جاتی ہیں
میری ماں میرا فخر
میری ماں میری زندگی
 میری ماں میری کل کائنات
‏ماں اعتبار ِ گردش ِ لیل و نہار ہے
‏ماں آئینہ ِ رحمت پروردگار ہے ۔
اللّه پاک ہر ایک کے ماں باپ کو سلامت رکھے
 بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے۔۔
ماں کے بغیر تو کوئی دن ہی نہیں ہوتا۔۔۔
یہ تو دنیاوی تہوار ہیں
ہر دن ہی ماں کا ہے⁦♥️⁩
مجھے پیار ہے اپنی ماں سے
اللہ تعالٰی میری اور آپ سب کی ماوں کو صدا سلامت رکهے تا قیامت رکهے آمین ثم امین♥
کومل سلطان خان

Uffaq by Komal Sultan

افق پر اسرار ، وحشت کی خامشی، دھوکہ دیتے راستے
ہم  کہاں کہاں  سے  گزر گئے  اے زندگی تیرے واسطے __
#کومل سلطان خان ۔۔

Tujh se bichar kr by Komal Sultan

تجھ سے بچھڑ کر بھی تیرے ہی مدار میں ہوں
لوٹ کر دیکھ کبھی میں کیسی حالتِ زار میں ہوں۔۔
#کومل سلطان خان۔۔

Rah by Khani ishtiyaq

راہ تکتے تکتے کہاں آگۓ__

منزلوں کے نشاں بھی گُم ہو گۓ__
💔
ازقلم_خانی اشتیاق

khona by khani ishtiyaq

کھوۓ ہیں اپنے اندر ہی کچھ اس طرح___

نہ ہے خود کا پتا_نہ کسی کی خبر۔__

ازقلم_خانی اشتیاق

waqt by khani ishtiyaq

وقت تو ہر بار گزرتا ہے__

ہم گزرے تو کوٸ بات بھی ہے_


ازقلم_خانی اشتیاق

Chand sal bykhani ishtiyaq

پچھلے چند سالوں سے_ سب کے الفاظوں نے دل میں اتنا درد اُٹھوایا ہے۔۔۔۔۔
کہ___
اب کسی کے تلخ الفاظ سے پتہ بھی نہیں چلتا 
درد اُٹھا کس طرف ہے۔۔۔۔

ازقلم_خانی اشتیاق

Dard by Khani Ishtiyaq

میں نے درد میں لکھنا سیکھا تھا۔۔غم میں لکھنا سیکھا تھا۔۔۔میرا قلم تکلیفوں سے بنا ہے۔۔
اگر کبھی کوٸ خوشی لکھتی بھی ہوں۔۔۔تو پھر کہیں نہ کہیں سے اس خوشی میں غم شامل ہوجاتا ہے۔۔۔۔کبھی ماضی کی کوٸ تلخ یاد سامنے آجاتی ہے۔۔۔۔تو کبھی گزرے ایام کا اپنا ہی سِسکنا سامنے آجاتا ہے۔۔۔۔میرا قلم درد لکھ لکھ کر رواں ہوا ہے۔۔۔۔ اِسے اب درد لکھنے کی اتنی عادت ہے۔۔۔ کہ بنا کسی وجہ کے بھی اب یہ درد بھرے الفاظ لکھ ڈالتا ہے۔۔۔۔

خانی اشتیاق

Tum mily bhi tu kum by Khani Ishtiyaq

تم ملے بھی تو ملے کب۔۔۔۔
جب میں کسی کے ہاتھوں ٹوٹ چکی تھی۔۔۔۔

تم نے رنگ زندگی میں دینے بھی چاہے تو کب۔۔۔۔
جب کوٸ رنگ زندگی کے چرا کر جا چکا تھا۔۔

تم سہارا بننے آۓ بھی تو کب۔۔۔
جب مجھے سہاروں پر یقین نہیں رہا۔۔۔۔

Tum mily bhi kub by Khani Ishtiyaq

تم ملے بھی تو ملے کب۔۔۔۔
جب میں کسی کے ہاتھوں ٹوٹ چکی تھی۔۔۔۔

تم نے رنگ زندگی میں دینے بھی چاہے تو کب۔۔۔۔
جب کوٸ رنگ زندگی کے چرا کر جا چکا تھا۔۔

تم سہارا بننے آۓ بھی تو کب۔۔۔
جب مجھے سہاروں پر یقین نہیں رہا۔۔۔۔

Ashk by Khani Ishtiyaq

ایک میرے اشک نہیں تھمے۔۔۔۔
ایک اس ظالم کے ظلم نہیں روکے۔۔۔
سب کچھ بہا کر لے گیا وہ طوفان۔۔۔۔
جس کے آنے سے ہم آج تنہا روکے۔۔۔۔

Khani ishtiyaq

Aey bachpan by Khani Ishtiyaq

اے بچپن آجا......تجھے دوبارہ جی لوں...
کوئی بچپن کی یاد تیرے سنگ جی لوں...

وہ رو رو کر آنکھیں لال کر لینا...
اے بچپن آجا...کہ میں ان آنسوؤں میں دوبارہ جی لوں...

وہ ہنستے ہوئے سب کو پیارا لگنا....
اے بچپن آجا...کہ میں اپنے قہقہوں میں دوبارہ جی لوں....

وہ بچپن کی دوڑ اور وہ آپس میں شرارتیں کرنا...
اے بچپن آجا...کہ ان شرارتوں میں دوبارہ جی لوں...

وہ بچپن میں معصوم ہو کر رہنا.....
اے بچپن آجا...کہ میں اپنا معصوم پن دوبارہ جی لوں.....

وہ زندگی کو چھوٹی کہانی سمجھنا. ...
اے بچپن آجا...کہ میں وہ کہانی دوبارہ جی لوں....

خانی اشتیاق

Shab o roz by Khani Ishtiyaq

وہ شب و روز ہم سے دور رہتے ہیں....
مگر کبھی بہت دل کے قریب لگتے ہیں....
وہ تھک ہار کر کبھی ٹوٹ کر رہتے ہیں....
مگر کبھی خود کو جوڑنے میں لگے رہتے ہیں....
اپنا درد ہم اپنا بنا کر سناتے رہتے ہیں....
مگر کبھی وہ ہمارا درد اپنا سمجھ کر سنتے رہتے ہیں....
زندگی کے سفر میں مستقل ہم چلتے رہتے ہیں....
مگر کبھی راہ میں تهک کر گرتے رہتے ہیں....
زمانے کی بے دردیوں پر خاموش رہتے ہیں.....
مگر کبھی اپنے اندر طوفان پالتے رہتے ہیں.....
تهک کر...ٹوٹ کر نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو یاد کرتے رہتے ہیں....
اور کبھی وہ ہمیں گرانے سے بچاتے رہتے ہیں......

خانی اشتیاق

Guzer jaen gay by Khani Ishtiyaq

ہم ایک دن تهک کر گزر جائیں گے....
کچھ لمحے ہماری کہانی ختم کر جائیں گے...
پھر ایک ملاقات نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے کر جائیں گے. ..
کچھ لمحے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ گزار جائیں گے. ..
کبھی خواب میں اپنی شہادت دیکھتے جائیں گے...
ایک دن حقیقت میں سب کو دکھا جائیں گے...
خیالوں ہی خیالوں میں گزر جائیں گے...
اپنی گمشدگی کا اعلان کر جائیں گے....
زندگی نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر قربان کر جائیں گے...
خود کو اللہ کے حوالے کر جائیں گے.....

خانی اشتیاق

Saza by Khani Ishtiyaq

بعض اوقات واقعی.....
سزائیں بن جاتی ہیں .......
گزرے ہوئے وقت کے ہر پل.......
گزرے ہوئے وقت کے ہر لمحے......
گزرے ہوئے وقت کی ہر گهڑیاں........
اور پھر سچ میں اللہ. ...... یہ ازیتیں سکون سے جینے نہیں دیتیں ....
یہ ازیتیں لے لو اللہ. ....... 💦💦💦

خانی اشتیاق

Monday, 11 May 2020

Log by Ajwa Afzal


Yaden by Ajwa Afzal


Tum sa by Ajwa Afzal


WAr by Ajwa Afzal


Takluf by Ajwa Afzal


Zindagi by Ajwa Afzal


Tmam umer by Ajwa Afzal


Barbad na kr by Tehseen Ali


شرابِ ارغوانی مجھے برباد نہ کردے 
 یہ تیری مست جوانی مجھے برباد نہ کردے

 ٹھیک تھے تیرے ظلم وستم ہی مجھ پر
اب یہ خوش کلامی مجھے برباد نہ کردے

جو تیرے ہجر کی راتوں میرے لبوں نے کری
ایسی نوحہ خوانی مجھے برباد نہ کردے

اس قدر عنایت پہ میں قربان مگر
یہ تیری بادہ خرامی مجھے برباد نہ کردے

ہر حکم تیرا مانوں پھر بھی یہی ڈر ہے
کہیں اک بھی نافرمانی مجھے برباد نہ کردے

دل بھرتا ہی نہیں گناہوں سے
 یہ جوانی مجھے برباد نہ کردے

 گھٹیا لوگوں سے میں نہیں اُلجھا
کہیں بدزبانی مجھے برباد نہ کردے

 تحسین خواہشِ موت عشقِ مجازی میں
ایسی نادانی مجھے برباد نہ کردے
 شاعر: تحسینؔ علی

 

Muhabbat by SEhar Gul


Wapsi by Sehar Gul


Mehfil by Sehar Gul


Merham by Shar Gul


Mehboob by Sehar Gul


Mehram by Sehar Gul


Bhool jao by Sehar Gul


Taqazy by Sehar Gul


Wafa o be wafai by Sehar Gul


Uljhan by Sehar Gul


Me ny jub dekha by Sehaer Gul


bohat khush tha by Sehar Gul

بہت خوش تھا یار وہ  پچھڑ کر مجھ سے۔۔۔
میں نے دیکھا جب اس کو کسی اور کے ساتھ۔۔۔۔
خواب تو چلو وہ توڑ ہی چکا تھا آج سمجھو مار بھی گیا۔۔۔۔۔
میں نے دیکھا جب اس کو کسی اور کے ساتھ۔۔۔
آنسوابھی آنکھ کے اندر تھا سانسوں میں بھی عجب سی ہلچل تھی۔۔
پھر میں رونے لگا زاروزار ۔۔
میں نے دیکھا جب اسے کسی اور کے ساتھ۔۔۔۔۔
میں نے روکنا چاہا اس کو ،بتایا بھی کہ مر جاؤگا تمہارے بنا۔۔۔۔
وہ بے وفا پھر بھی چلا گیا کسی اور کے ساتھ ۔۔۔۔
پھر کیا، پھرکیا،پھر یوں ہوا۔۔۔۔
سانس تھم گی میری، ختم ہوگیا میں۔۔۔
میں نے دیکھا جب اس کو کسی اور کے ساتھ۔۔

Intezar by Sehar Gul

صدا لگا کر جو بلائے وہ کبھی وفادار نہیں ہوتا ۔۔۔۔
 جو خاموشی تک بھی نہ پڑھ پائے وہ کبھی کسی کا یار نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔
ایسا بھی نہیں جو مسکرائے ہر پل اسے کسی کا انتظار نہیں ہوتا۔۔

Ibadat by Honey Sarkash


Khawish by Honey Sarkash


Gharoor kesa by Honey Sarkash


Teri Raza by Honey Sarkash


Dua by Honey Sarkash


Jany kiyun by Honey Sarkash


Rehmat by Honey Sarkash


Maafi by Honey Sarkash


Aey Maa by Honey Sarkash


Qrar by Honey Sarkash


Ibn e adam by Honey Sarkash


Dard by Honey Sarkash


Namaz e ishq by Mehar


Dehleez by Mehar


Ramzan by Honey Sarkash


🌺عشرہٕ رحمت🌺

🌹عطا یاربّ تو ہم کو اپنی رحمت کرنا🌹
🌹شامل زندگی میں اپنی ہر نعمت کرنا🌹

🌹ہم گناہ گار سیاہ کار خطا کار ہیں مُولا🌹
🌹ہمارےمقّدر میں تو درج بس ہدایت کرنا🌹

🌹گزرتا جارہا ہے یہ عشرہ رحمت ہم سے🌹
🌹ہمارے دلوں میں داخل تو ملامت کرنا🌹

🌹نہ حق ادا کیاروزے کا نماز نہ تلاوت کا🌹
🌹ٹوٹی پھوٹی قبول خالق تو عبادت کرنا🌹

🌹یاربّ تیری شانِ رحيمی کےصدقے میں🌹
🌹در گزر ہماری تو ہر ایک جسارت کرنا🌹

🌹جو کہہ دیا اور جو کہہ نہ پاٸے رازق🌹
🌹پوری تو ہماری ہر ایک حاجت کرنا🌹

🌹خسارہ نہ ہوجاٸےمقّدرمیں رقم سؔرکش🌹
🌹ساقٸ کوثر کی نصیب ہمیں شفاعت کرنا🌹

 ☆کلامِ سؔرکش☆